Vinkmag ad

خیبر پختونخوا میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی پیکج منظور

صحت مند مائیں ہی صحت مند بچوں کو جنم دے سکتی ہیں۔ اس لیے ان کی صحت ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے۔ خیبر پختونخوا میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی پیکج منظور کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پسماندہ علاقوں کی خواتین کو دوران حمل اور بعد از زچگی غذائی سپلیمنٹس دیے جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ پاپولیشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ مڈوائفری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادیوں پر بھی غور کیا گیا۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اجلاس میں شرکاء نے تجویز دی کہ موروثی بیماریوں کی روک تھام کے لیے بلڈ ٹیسٹ کو نکاح نامے کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ بلڈ ٹیسٹ کی سہولت کو آسان بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی پیکج  سے ماں اور بچے کی صحت بہتر ہو گی۔ اس کے علاوہ بچوں کی متاثرہ نشو و نما کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کتنے فیصد پاکستانی اپنی صحت سے خوش ہیں؟

Read Next

فالسے کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular