Vinkmag ad

کتنے فیصد پاکستانی اپنی صحت سے خوش ہیں؟

جان ہے تو جہان ہے لہذا صحت ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ کیا آپ اپنی صحت سے مطمئن ہیں؟ گیلپ سروے آف پاکستان نے اپنی تازہ سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ کتنے فیصد پاکستانی اپنی صحت سے خوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 85 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ان کی صحت اچھی ہے۔ صرف 15 فیصد نے اس پر تویش کا اظہار کیا۔

موٹاپے کو عموماً خوبصورتی یا اچھا نہ لگنے کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ تاہم بنیادی طور پر یہ صحت سے متعلق ایک مسئلہ ہے۔

سروے میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ کیا آپ اپنے وزن سے مطمئن ہیں؟ اس پر بھی 85 فیصد پاکستانی مطمئن  نظر آئے۔ محض 14 فیصد کا خیال تھا کہ وہ اوور ویٹ یا انڈر ویٹ ہیں۔

سروے 3 سے 17 جنوری 2024 کے دوران کیا گیا اور اس میں 1000 لوگوں سے سوالات پوچھے گئے۔

گیلپ سروے کے مطابق عالمی سطح پر 66 فیصد افراد  اپنی صحت سے خوش ہیں۔ اس سے غیر مطمئن افراد کی شرح 32 فیصد ہے۔ 2 فیصد افراد اس پر کوئی واضح رائے نہیں رکھتے۔ وزن کے تناظر میں بھی 66 فیصد افراد مطمئن جبکہ 33 فیصد غیر مطمئن ہیں۔

پاکستانیوں کی اپنی صحت اور وزن پر اطمینان کی شرح عالمی سطح پر اطمینان سے زیادہ ہے۔ صحت کے بارے میں بہت سے لوگوں کے تصورات درست نہیں بھی ہوتے۔ اگرچہ پاکستانی اپنی صحت سے خوش نظر آتے ہیں لیکن یہ سوال اپنی جگہ برقرار رہے گا کہ کیا وہ واقعی صحت مند ہیں؟

Vinkmag ad

Read Previous

قربانی کا گوشت مریض کیسے کھائیں

Read Next

خیبر پختونخوا میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی پیکج منظور

Leave a Reply

Most Popular