Vinkmag ad

کچن گیجٹ

کچن گیجٹ

گارلک پریس

 بازار میں ملنے والی گارلک سوس وہ مزہ اور خوشبو نہیں دے سکتی جو تازہ لہسن کوٹنے سے حاصل ہوتی ہے۔ لہسن کا استعمال صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ کم ہی کھانے ایسے ہوں گے جن میں اس کا استعمال نہ ہوتا ہو۔ ہر ڈش کے لئے روز روز سِل بٹے پر اسے کوٹنا بوریت والاکام ہے۔اس کے باعث کبھی تو لہسن ڈالا ہی نہیں جاتا اور کبھی ثابت ڈال دیا جاتا ہے ۔ اس سے ڈِش کا ذائقہ متاثر ہوتا ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لئے مارکیٹ میں ’’گارلک پریس‘‘ نامی ایک آلہ ملتا ہے۔ سٹین لیس سٹیل سے بنا یہ خوبصورت پلاس نما آلہ تین حصوں یعنی کراس کی شکل میں لگائی گئی دو ہموار اور ملائم سی سلاخوں اور ایک چھوٹی سی ڈبیہ پر مشتمل ہوتا ہے جس میں لہسن کا جوا ڈالا جاتا ہے۔ یہ سلاخیں دیکھنے میں پلاس جیسی لگتی ہیں‘تاہم پلاس کے برعکس انہیں 360ڈگری پر گھمایا جا سکتا ہے۔ ہم انہیں ہینڈل کہہ سکتے ہیں۔ اس میں لہسن پیستے ہوئے اسے چھیلنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور پسنے پر یہ پیسٹ جیسا ملائم لگتا ہے۔

پیسنے کے لئے ڈبیہ میں لہسن رکھ کر دونوں ہاتھوں کی مدد سے دونوں ہینڈلز کو ایک دوسرے کے قریب لایا جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے دباؤ پڑنے پر ڈبیہ میں سے پسا ہوا لہسن نیچے گر جاتا ہے۔ اس کے بعد ڈبیہ میں سے چھلکا نکال کر سلاخوں کو 360ڈگری پر گھما کرڈیباکو الگ کر کے دھو لیا جاتا ہے۔

Garlic press, kitchen, gadgets

Vinkmag ad

Read Previous

نونہال کو کیسے نہلائیں

Read Next

مصالحہ-فِش

Leave a Reply

Most Popular