Vinkmag ad

نونہال کو کیسے نہلائیں

نونہال کو کیسے نہلائیں

بعض مائیں نومولود بچوں کواس سے ڈرسے بہت کم نہلاتی ہیں کہ کہیں بچہ ان سے گر نہ جائے۔ وہ ان کے ناخن کاٹنے سے ڈرتی ہیں۔ اس کے کپڑے کیسے اتاریں۔ صابن اور شیمپو کیسے اورکون سااستعمال کریں۔ نہلانا کہاں سے شروع کریں۔ گرم پانی سے نہلائیں یا ٹھنڈے پانی سے۔ یہ سب وہ سوال ہیں جونئی ماں کے ذہن میں بار بار آتے ہیں۔

شروع کے چند دن تو بچے کو اسفنج باتھ دینا مناسب ہے۔ یعنی کسی اسفنج کی مدد سے بچے کو صاف کرنا۔ کیونکہ بچے کی جلد نازک ہوتی ہے اور وہ تبدیل ہونی ہوتی ہے۔ مگر جب پانی سے نہلانا ہو توذیل میں بیان کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

نہلانے کا طریقہ

٭اس کاپانی نہ زیادہ ٹھنڈا ہو نہ ہی گرم۔  چیک کرنے کے لیے اپنی کہنی اس میں ڈال کر دیکھیں۔

٭بچے کو اپنے بازو سے پکڑیں اور نہلانے والی جگہ پر کوئی تولیہ وغیرہ رکھ دیں کیونکہ بچہ سلپ کر سکتا ہے۔ تولیہ یا کوئی نرم چیز چوٹ لگنے سے محفوظ رکھے گی۔

٭ شمپو یا صابن کم سے کم لگائیں۔ ایسے برے کیمیکلز کے اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔

٭سب سے پہلے اس کی آنکھیں پانی میں بھگوئی ہوئی کاٹن بال یا روئی کی مدد سے صاف کریں۔ پھرکانوں کو صاف کریں۔ اس کے بعد نئی کاٹن بال لیں اور پانی میں بھگوکرپورے چہرے کو صاف کریں۔

٭اب بچے کو ایک ہاتھ میں پکڑیں اوراس کے سرکو تھوڑا سانیچے کی جانب جھکا کر گیلا کریں۔ بچے کے کان میں کاٹن بال ڈال دیں تاکہ  پانی نہ جائے۔ پھر بے بی شیمپو اپنے ہاتھ پر ڈال کر آہستہ آہستہ بچے کا سر شیمپو کریں۔ اس کے بعد شیمپو احتیاط سے اتاریں کہ اس کا پانی بچے کی آنکھوں میں نہ پڑنے پائے۔ سر دھونے کے بعد بچے کے جسم کے گرد لپٹا ہواتولیا اتارلیں۔

٭بچے کو اپنے ہاتھ پر الٹا لٹائیں۔ اس کے جسم کو گیلا کریں اور دوسرے ہاتھ سے صابن لگالیں۔ صابن اتارنے کے بعداس کو سیدھا اپنے ہاتھ پہ لٹالیں۔ اب آگے کی طرف صابن لگائیں۔ صابن اتارنے کے بعد بچے کوتھوڑی دیر کیلئے پانی میں رکھیں۔

پانی سے نکال کر اس کا جسم تولیے سے خشک کریں۔ جسم کو رگڑیں مت۔

٭بے بی لوشن یا زیتون کے تیل سے ہلکا ہلکا مساج کریں اور کپڑے پہنائیں تاکہ جسم گرم ہو جائے۔

baby care, bath, steps,  lukewarm water, cotton, massage

Vinkmag ad

Read Previous

وزن گھٹائیں‘ صحت نہیں

Read Next

کچن گیجٹ

Leave a Reply

Most Popular