وزن گھٹائیں‘ صحت نہیں

وزن گھٹائیں‘ صحت نہیں

 میڈیکل سائنس کی ترقی کے باعث جب موٹاپے سے ہونے والی بیماریوں کا جائزہ لیا گیا تو ماہرین نے متوازن وزن پر زور دینا شروع کیا ۔

وزن کیسے بڑھتا ہے

ہم اچانک موٹے نہیں ہو جاتے بلکہ جسم پر چربی کی تہہ آہستہ آہستہ چڑھتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں اپنے معدے کو وقت ‘بے وقت کھانے پینے کی اشیاء سے بھرتے رہنا‘ کھانا پکاتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھاتے رہنا ، بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا مرغن کھانوں اور پنجیری کا استعمال، جسمانی سرگرمی کا بالکل نہ ہونا شامل ہے۔

نجات کیسے ممکن ہے ؟

عمر کے حساب سے ہر شخص کے لئے وزن کی حد مختلف ہے۔ اسے جاننے کے لئے بی ایم آئی (باڈی ماس انڈسک) کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق ہی اپنے وزن اور کمر کو ایک خاص حد کے اندر لانا ہوتا ہے۔ وزن گھٹانے کے سلسلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے لئے غیر صحت مندانہ طریقے ہرگز استعمال نہ کئے جائیں۔

متوازن غذا کے ساتھ ساتھ  طرز زندگی اور معمولات میں ایسی تبدیلیاں لائیں جو آپ کو متحرک رکھیں ۔ بعض خواتین دبلا ہونے کے شوق میں بالکل کچھ نہیں کھاتیں۔ اس سے وزن تو کم ہو جاتا ہے لیکن ان کی جلد لٹک جاتی ہے ۔

قابل توجہ امور

٭ ایک عام عورت کو دن بھر میں تقریباً 1800 سے 2000 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہیں تو آپ کو روزانہ 1200 سے 1400 کیلوریز لینا ہو گی۔
٭ تین ’’چ ‘‘(چینی‘ چاول‘ چکنائی) کا استعمال کم سے کم کر دیں۔

٭ نہار منہ نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر پئیں۔ اس سے فالتو چربی تحلیل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

٭ بھوسی والا آٹا استعمال  کریں۔

٭ پالک‘ ٹماٹر‘ چقندر‘ مولی اور شلجم کھائیں۔ بھوک لگے تو کھیرا کاٹ کر کھا سکتے ہیں۔

٭ کسی دعوت میں جائیں تو سادہ پانی اور تھوڑا سلاد لے کر مہمانوں کا ساتھ دیں۔

٭ اپنی غذا میں روزانہ چار چیزیں ضرور شامل کریں۔ دودھ کا ایک گلاس‘ ترکاری‘ سلاد (کچی سبزیاں مثلاً بند گوبھی اور ٹماٹر) اور پھل۔

٭ ناشتہ ضرور کریں۔ صبح کے وقت پیٹ بھرا ہو تو پھر دوپہر تک بھوک نہیں لگتی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جو خواتین اچھی طرح ناشتہ کرتی ہیں‘ ان کا وزن جلد کم ہونے لگتا ہے اور پھر دوبارہ نہیں بڑھتا۔

٭ کھانا ہمیشہ تھوڑی بھوک رکھ کر کھانا چاہیے۔ اس سے صحت کبھی خراب نہیں ہوتی۔

٭ کھانے کے بعد پانی پینا ہو تو کم از کم ایک گھنٹہ انتظار کرنا چاہیے۔

٭ کھانا کھاتے وقت ٹیلی ویژن کے سامنے نہیں بیٹھنا چاہیے۔ اس طرح زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے۔ بچوں کو خصوصاً اس سے منع کرنا چاہیے۔

٭ روزانہ ایک گلاس پالک اور ٹماٹر کا جوس پینے سے وزن کم ہوتا ہے۔

٭ پودینہ کی چائے بھی وزن کم کرتی ہے۔ اس کے لئے آپ پانی میں پودینہ ڈال کر ابالیں۔ اس میں ٹی بیگ یا گرین ٹی ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔

Weight loss, tips, vegetables, balanced diet, avoid carbonated drinks

Vinkmag ad

Read Previous

بی بی کریمز

Read Next

نونہال کو کیسے نہلائیں

Leave a Reply

Most Popular