Vinkmag ad

لعابِ دہن سے متعلق دلچسپ معلومات

لعابِ دہن سے متعلق دلچسپ معلومات

لعاب ایک گاڑھا اوربے رنگ سا مائع ہوتا ہےجو منہ میں تقریباً ہروقت ہی موجودرہتا ہے۔ اس میں تقریباً 98 فی صد پانی ہوتا ہےجبکہ باقی حصہ پروٹینزاورنمکیات پرمشتمل ہوتا ہے۔

٭لعاب بنانے والے غدود کے تین بڑے جوڑے گال، زبان اورتالو میں موجود ہوتے ہیں جبکہ دیگر چھوٹے جوڑے پورے منہ میں پھیلے ہوتے ہیں۔ یہ دن میں عموماً آدھے سے ڈیڑھ لیٹرتھوک تیارکرتے ہیں۔

٭خشک منہ میں زبان کو حرکت کرنےاورالفاظ کی ادئیگی میں مشکل پیش آتی ہے۔ لعاب منہ میں نمی پیدا کرکے اس عمل کوآسان بنا دیتا ہے۔

٭یہ کھانے کو باآسانی چبانے اورنگلنے کے لئےاسے نرم کر تا اورہاضمے کےعمل کو بھی آسان بناتا ہے۔

٭ہمارے منہ کے اندر قدرتی طورپرکچھ بیکٹیریا موجودہوتے ہیں۔ تھوک انہیں جمع ہوکرمنہ کے اندرصحت کے مسائل پیدا کرنے سے روکتی ہے۔ سوتے وقت چونکہ یہ کم بنتی اس لئے بیکٹیریا کی مقدارزیادہ ہوجاتی ہے۔ نتیجتاًجب ہم اٹھتے ہیں تومنہ سے بدبوآرہی ہوتی ہےجو کچھ کھانے پینے سے دورہوجاتی ہے۔

٭کھانے کی خوشبو، اسے چکھنے یا محض اس بارے میں سوچنے سے بھی یہ زیادہ بننے لگتا ہے۔

٭تھوک بننے کی مقدار کا تعلق اس بات سے بھی ہے کہ کوئی شخص لیٹا، بیٹھا یا کھڑا ہے۔ کھڑے ہوئےفردمیں یہ نسبتاًزیادہ بنتا ہے۔ مزید برآں جب کوئی شخص پریشان ہوتا ہے تواس کی مقدارمیں کمی واقع ہوجاتی ہے اورمنہ خشک ہوجاتا ہے۔

٭یہ جسم میں پانی کی مقدار کوبرقرارکھنے میں بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔ جیسے ہی جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے، تھوک بننے کا عمل بھی آہستہ ہو جاتا ہے اورمنہ خشک ہونے لگتا ہے۔اس کے نتیجے میں پانی پینے کی حاجت پیدا ہوتی ہے۔

٭لعاب کے بغیرکھانے کا ذائقہ محسوس کرنا ممکن نہیں، اس لئے کہ کسی بھی چیزکے ذائقے کومحسوس کرنے کے لئے اس میں موجود کیمیائی مادے کا لعاب میں حل ہونا ضروری ہے ۔اس کے بعد ہی میٹھی، ترش یا بے ذائقہ اشیاء کی نشاندہی اورمختلف ذائقوں میں فرق کیا جا سکتا ہے۔

٭اس میں موجود کھانا ہضم کرنے والا ایک خامرہ منہ میں ہی کاربوہائیڈریٹس اورنشاستے کی توڑ پھوڑ شروع کردیتا ہے۔ یہاں سےکھانا ہضم ہونے کا پہلا مرحلہ شروع ہوجاتا ہے۔

٭منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے دانتوں پرجراثیم کی ایک تہہ بن جاتی ہے جسے پلاک کہتے ہیں۔اس سے ایسے تیزاب بنتے ہیں جو دانتوں کوخراب کرسکتے ہیں۔ تھوک ان کے سامنے ایک رکاوٹ کے طورپرکام کرکے مسوڑھوں اوردانتوں کی حفاظت کرتی ہے۔

٭اس کے اندرسفید خلیوں کی ایک قسم بھی موجود ہوتی ہے جوزخم میں انفیکشن ہونے سے بچاتی ہے۔

٭اس میں درد دورکرنے والی خصوصیت ایک خاص مادے کی وجہ سےہوتی ہے۔ یہ عام طورپراستعمال ہونے والے پین کلرسےچھ گنا زیادہ طاقتورہے۔

٭منہ کے زخم باقی جسم کے مقابلے زیادہ جلدی بھرجاتے ہیں۔ اس کی وجہ تھوک میں موجود ہسٹامین نامی پروٹین ہے۔

salivary glands, opiorphin, neutrophil, amylase, interesting info related to saliva

Vinkmag ad

Read Previous

منہ کی بدبو بھگائیں

Read Next

نمونیا سے بچاؤ

Leave a Reply

Most Popular