Vinkmag ad

نمونیا سے بچاؤ

نمونیا سے بچاؤ

نمونیا پھیپھڑوں اورنظام تنفس کی ایک بیماری ہے۔ اس میں پھیپھڑوں میں سوزش ہوجاتی ہے اورپیپ پڑنے کی وجہ سے خون تک آکسیجن کا پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اگرخون میں آکسیجن کی مقدارکم ہوتو جسم کے خلیے اپنا کام درست طریقے سے نہیں کر پاتے۔ وائرس اوربیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے نمونیا کی علامات یکساں ہوتی ہیں۔ ان میں کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، بخار،سردی لگنا، بھوک نہ لگنا، قے ہونا سانس لیتے وقت سیٹی کی آواز( یہ وائرل انفیکشن میں زیادہ عام ہے)، کپکپی طاری ہونا اوربے ہوشی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ان کا بیک وقت ظاہر ہونا ضروری نہیں ۔ علامات ظاہرہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

بچاؤکی تدابیر

٭19سے 64 سال تک کی عمر کے وہ افراد جنہیں دمہ یا پھیپھڑوں کی کوئی بیماری ہو یا وہ ذیابیطس یا امراض قلب میں مبتلا ہوں‘ انہیں چاہئے کہ نمونیا اورفلو کا مقابلہ کرنے والی ویکسین ضرورلگوائیں۔

٭جراثیم کا ہاتھوں سے گہرا ربط ہوتا ہے۔ اس لئے ہاتھوں کو صابن اورپانی سے باقاعدگی سے اوراچھی طرح دھوئیں۔

٭ورزش کی عادت قوت مدافعت کو مضبوط اورتوانا رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

٭سگریٹ نوشی ترک کردیں۔ یہ پھیپھڑوں کو تباہ کرتی اورنظام تنفس کی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کی قوت کو کم کردیتی ہے۔

٭ماں کا دودھ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے قوت فراہم کرتا ہے۔ کم از کم ابتدائی چھ ماہ کے دوران بچوں کو صرف اورصرف ماں کا دودھ ہی دیں۔ یہ نمونیے سے بچاؤ کا بھی مؤثرذریعہ ہے۔

٭نمونیا سے مرنے والے بچوں کی نصف سے زائد تعداد غذائیت کی کمی کا شکار ہوتی ہے۔ اس لئے بچوں کومناسب اورمتوازن غذا دیں۔ یہ ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

٭گھر کو دھوئیں اورآلودگی سے پاک رکھیں۔

pneumonia, how to prevent pneumonia, hygiene, healthy diet

Vinkmag ad

Read Previous

لعابِ دہن سے متعلق دلچسپ معلومات

Read Next

ہرنیا کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular