منہ کی بدبو بھگائیں

منہ کی بدبوبھگائیں

پیارےبچو! آپ یقیناً جانتے ہوں گے کہ صبح جب ہم سو کراٹھتے ہیں تو ہمارے منہ سے ایک بدبو سی آتی ہےجو دانت صاف کرنے، کھانا کھانے یا کچھ پینے کے بعد ختم ہو جاتی ہےلہٰذا یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ یہاں آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرورپیدا ہوتا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہرانسان چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، اس کے منہ میں بدبو پیدا کرنے والےبیکٹیریا ہوتے ہیں۔ جب ہم سوتے ہیں تو لعاب یعنی تھوک بننےکا عمل آہستہ ہو جاتا ہےلہٰذا یہ بیکٹیریا بھی اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں اوربدبو کی وجہ بن جاتے ہیں۔

منہ سے بدبو بعض اوقات دن بھر یا ہروقت آتی رہتی ہے۔ اس کے پیچھے بھی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں

٭کچھ ایسے کھانے ہوتے ہیں جن کی بوبہت تیز ہوتی ہے۔ ان میں پیاز، لہسن، پنیراورسوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ ہم جیسے ہی انہیں کھاتے یا پیتے ہیں توہمارے منہ سے ان کی بوآنے لگتی ہے۔ کچھ میٹھے کھانے بھی کسی حد تک اس کا سبب بن سکتے ہیں،اس لئے کہ ان سےدانت گلنے سڑنے لگتے ہیں جس کی وجہ سےمنہ سے بدبو آتی ہے۔

٭دن میں دو مرتبہ دانت صاف نہ کرنے سے ان پر جراثیم جم جاتے ہیں جو بدبو کی وجہ بنتے ہیں۔

٭منہ کا خشک ہو جانا بھی اس کا سبب بنتا ہے۔

٭اس کے علاوہ دانتوں یا مسوڑھوں کی کچھ بیماریاں بھی اس کی وجہ بن سکتی ہیں۔

کرنے کے کام

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اس سے نجات کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو چاہئے

٭دن میں کم از کم دو مرتبہ دانت ضرور صاف کریں۔

٭ناشتہ کریں،اس سے منہ میں تھوک بنے گی اور بدبو دورہوجائے گی۔

٭کچھ بھی کھانے کے بعد کلی کریں۔

٭منہ کو خشک ہونے سے بچانے کے لئے پانی پیتے رہیں۔

٭پھیکی چیونگم چبائیں۔ اس سے بھی لعاب بنتا ہے اورمسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

٭بہت زیادہ میٹھے کھانے جیسے چاکلیٹ، بسکٹ اور ٹافیاں وغیرہ کم کھائیں۔ ان کی بجائےپھل اورکچی سبزیاں کھائیں۔

٭بعض بچوں کو صرف منہ سے سانس لینے کی عادت ہوتی ہے۔ ایسا کرنے سے منہ خشک ہوجاتا ہے،تھوک نہیں بنتی اور بیکٹیریا اورکھانے کے ذرات اسی جگہ جمع ہوتے رہتے ہیں جن سے بو آنے لگتی ہے۔اس لئے ناک سے بھی سانس لیں۔

٭اگر یہ مسئلہ کسی بیماری کی وجہ سے ہے تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔

bad breath, how to prevent bad breath, brushing, chewing gum

Vinkmag ad

Read Previous

برگر: گھر کا اچھا، باہر کابرا کیوں

Read Next

چہرے پر زخم

Leave a Reply

Most Popular