آنکھوں سے متعلق دلچسپ معلومات

٭دماغ کے بعد دوسرا پیچیدہ ترین عضوآنکھ ہے۔ اس میں موجود چھ پٹھے باقی جسم کے پٹھوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے حرکت کرتے ہیں۔

٭ہم تقریباً 80 فی صد چیزیں آنکھوں کی مدد سے سیکھتے ہیں یعنی آنکھوں دیکھی چیزسیکھنے اوریاد رکھنے میں زیادہ آسان ہوتی ہے۔

٭سفید سراوردم والا عقاب انسانوں کے مقابلے میں چار سے سات گنا زیادہ بہتردیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

٭شترمرغ ایسا پرندہ ہے جس کی آنکھیں اس کے دماغ سے بھی بڑی ہوتی ہیں۔ ان کا قطر دو انچ ہے۔

٭الو کی آنکھ کی پتلی نہیں ہوتی ۔ اسے ارد گرد دیکھنے کے لئے اپنے پورے جسم کواس رخ میں موڑنا پڑتا ہےجبکہ گرگٹ ایک وقت میں دو مخالف سمتوں میں دیکھ سکتا ہے۔

٭سمندری جانوروں میں سب سے بڑی آنکھیں دیوقامت قیرماہی کی ہیں۔

٭صحرائی جانوروں میں اونٹ کی پلکیں بڑی اورزیادہ گھنی ہوتی ہیں۔ یہ ریت کو آنکھوں میں داخل ہونے سےروکتی ہیں۔

٭آنکھوں میں دو طرح کے خلیے ہوتے ہیں۔ جو خلیے رنگوں کو دیکھنے میں مدد دیتے ہیں اورزیادہ روشنی میں متحرک ہوتے ہیں وہ کونز کہلاتے ہیں۔ دوسری طرف جو خلیے اندھیرے میں دیکھنے اور چیزوں کی شکل اورسائز جانچنے میں مد دیتے ہیں وہ راڈز کہلاتے ہیں۔

٭کون سیلز کی تین اقسام ہیں۔ ان میں سے کسی ایک قسم کی عدم موجودگی سے رنگوں میں فرق کرنے کی قابلیت متاثرہوتی ہے۔ کلربلائنڈنیس کے امکانات مردوں میں نسبتاً زیادہ ہوتےہیں۔

٭نوزائیدہ بچوں میں پیدائش کے پہلے چار مہینے نظردھندلی ہوتی ہے۔ یہ وقت کے ساتھ ساتھ صاف ہوتی رہتی ہے۔

٭نوزائیدہ بچوں میں پیدائش کے چھ ہفتے تک آنسوپیدا نہیں ہوتے۔ اسی طرح بڑھتی عمرکے ساتھ ساتھ آنسوبننا کم ہوجاتے ہیں یعنی زندگی کے پہلے اورآخری حصے میں آنسوؤں کی مقدارکم ہوتی ہے۔

٭ہماری آنکھیں روشنی کواپنی جانب کھینچتی ہیں اورپھریہ ساری معلومات دماغ تک جاتی ہیں جہاں وہ تصویربنتی ہےجوہمیں حقیقت میں دکھائی دیتی ہے۔

٭چیزوں کی شبیہہ آنکھوں میں الٹی بنتی ہے جسے ہمارا دماغ سیدھا کرکے دکھاتا ہے۔

٭آنکھوں کی پتلی کےمختلف رنگ ہوتے ہیں جن میں کالا، نیلا، بھورا، سرمئی اورسبزرنگ شامل ہیں۔ زیادہ ترافراد کی آنکھیں بھورے رنگ کی ہوتی ہیں جبکہ سبزرنگ کی آنکھیں بہت ہی کم افراد میں پائی جاتی ہیں۔

Facts about eyes, interesting information about eyes

Vinkmag ad

Read Previous

پارکنسنز ڈیزیز: مریضوں کے لئے مفید ورزشیں

Read Next

بچوں میں ذیابیطس

Leave a Reply

Most Popular