Vinkmag ad

انسولین اور مفروضے

اس کے استعمال سے جڑے بہت سے مفروضے سننے کو ملتے ہیں جن میں کوئی سچائی نہیںہے۔ان میں سے چندمفروضے اور ان کی تصحیح مندرجہ ذیل ہے :
٭انسولین ذیابیطس کا موثر علاج نہیں ہے؟
٭٭یہ محض مفروضہ ہے۔انسولین ایک بہترین علاج ہے۔اس کی مدد سے خون میں موجود گلوکوز کوقابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس کا اثر فوری ہوتا ہے ۔

٭اس کا استعمال گردوں کو متاثر کرتا ہے؟
٭٭ایسا بالکل نہیںہے۔اس کے استعمال سے جسم کے کسی حصے کو نقصان نہیں پہنچتا۔اگر گردے پہلے سے خراب ہیں تو اس کی وجہ کچھ اور ہو سکتی ہے‘ انسولین ہرگز نہیں ۔

٭بعض لوگ انسولین لگانے سے ڈرتے ہیںکہ یہ تکلیف دہ ہے؟
٭٭لوگ عموماًانجکشن لگانے سے ڈرتے ہیںلیکن اب جدید انسولین دستیاب ہے جس سے درد کم سے کم ہوتا ہے۔اب یہ پین کی صورت میں ہوتی ہے جس کی سوئی بہت باریک ہے۔اس کو بھرنا نہیں پڑتا جس کی وجہ سے غلطی کا امکان کم ہوتا ہے اور مریض باآسانی اسے استعمال کر سکتا ہے۔

٭انسولین لینے کا مطلب ہے کہ ذیابیطس تشویشناک حالت میں ہے؟
٭٭ایسا نہیںہے۔ اس کو لگانے کامقصد صرف یہ ہے کہ خون میں شکر کی مقدار مناسب رہے۔اگر ذیابیطس کوکنٹرول نہ کیا جائے تو یہ بے قابو ہوسکتی ہے۔یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس کوغذا،ورزش،گولیوںیا انسولین کے ذریعے کس حد تک قابومیں رکھتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

آپ کے سوالات ماہر غذایات کے جوابات

Read Next

عزتِ نفس‘ مریض کا حق

One Comment

  • میرے جسم پر بال کثرت سے ہیں میری عمر 17 سال ہے میری عمر کے لڑکوں کے ابھی تک بال نہیں اے کیا مجھے کوئی بیماری ہے

Leave a Reply

Most Popular