Vinkmag ad

گھریلو پودے سجاوٹ بھی صحت بھی

پودے ویران جگہوں کو رونق اور گھروں کو خوبصورتی ہی نہیں بخشتے بلکہ ان کے مکینوں کو اچھی صحت اور ذہنی سکون کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ بات تو لوگوں کی اکثریت جانتی ہے کہ ہوا کئی گیسوں کا مجموعہ ہے جن میں سے کچھ زہریلی بھی ہیں ۔ مزید براں ماحولیاتی آلودگی کے باعث بھی ہماری فضا ءمیں کچھ ایسے زہریلے کےمےائی مادے پائے جاتے ہےں جنہیں انسانی آنکھ نہیں دیکھ پاتی۔ ےہ سانس کے ذرےعے ہمارے جسم مےں جا کر مختلف بےمارےاں پھےلانے کا سبب بنتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم جن پودوں کو محض سجاوٹ کے لئے اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں‘ وہ ہوامےں موجود مضر صحت کےمےائی مادوں کو ختم کر کے اسے ہمارے لےے صاف‘ خوشگوار اور صحت بخش بناتے ہےں۔ اس طرح ہمیں مختلف بےمارےوں سے محفوظ رہنے میں نمایاں مدد ملتی ہے۔

ہوا میں موجود کیمیائی مادے
ہوا میں موجود کیمیائی مادے پانچ قسم کے ہےں:

ٹرائی کلورو اےتھالےِن(Trichloroethylene)
یہ بنیادی طور پر ایک سیال مادہ ہے جو اُڑ کر ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے۔یہ سانس کے ذرےعے جسم مےں جا کر سر درد، چکر آنے اور متلی کی کیفیات پیدا کرنے کے علاوہ جسم میں سستی بھی پیدا کرتا ہے۔

فارمل ڈی ہائےڈ(Formaldehyde)
یہ ایک بے رنگ لیکن زہریلی گیس ہے جو پانی میں حل ہو جاتی ہے۔ فارمل ڈی ہائےڈ منہ اور گلے میں شدید سوزش پیداکرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ گلے اور پھےپھڑوں مےں ورم بھی کرتا ہے ۔

بینزین Benzene)
ایک بے رنگ مائع ہے جو باآسانی بخارات میںتبدیل ہو جاتا ہے۔ ےہ غنودگی ،سستی اورآنکھوں کی سوزش کا باعث بننے کے علاوہ دل کی دھڑکن مےں ضرر رساںاضافہ کرتا ہے۔

زائیلین (Xylene)
یہ پٹرول کی طرح کا ایک آتش گیر سیال مائع ہے جس سے ملتا جلتا ایک مادہ کولتار میں بھی ہوتا ہے۔ یہ منہ اور گلے کی سوزش کا باعث بننے کے علاوہ سردرد اور غنودگی پیدا کرتا ہے۔ مزید براں یہ دل،جگر ،گردوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

امونیا (Ammonia)
یہ تیز بو رکھنے والی ایک بے رنگ گیس ہے جو آنکھوں اور گلے کی سوزش کے علاوہ کھانسی کا سبب بھی بنتی ہے۔
صحت بخش پودے
درج ذیل پودے مذکورہ بالا کےمےائی مادوں کو ختم کرکے ہواکو صحت بخش اور خوشگوار بناتے ہےں:

بوسٹن فرن(boston fern)
اسے خوبصورتی کے لےے گھروں مےں اےسی جگہ لگاےا جاتا ہے جہاں سورج کی روشنی براہ راست نہ پڑے۔ ےہ زےادہ تر چھتوں سے لٹکائے جانے والے گملوں مےں لگاےا جاتا ہے۔ یہ ہوا مےں موجود ’فارمل ڈی ہائیڈ‘ اور ’زائیلین‘ جےسے مادوں کو ختم کرتا ہے۔

سپائڈر پلانٹ(spider plant)
سوسن کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اس پودے کے پتے پتلے اورلمبے ہوتے ہیں۔ یہ ’رِبن پلانٹ‘ اور ’ائےرپلین پلانٹ‘ وغیرہ جیسے کئی اور ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ ےہ پودا 18 سے32 ڈگری سینٹی گریڈ پر بہتر طور پر نشونما پاتا ہے۔ یہ بھی ’فارمل ڈی ہائیڈ‘ اور ’زائیلین‘ سے ہوا کوپاک کرتا ہے۔

ڈےول آئی وی(devil’s ivy)
یہ پودا ہمارے ہاں ’مَنی پلانٹ‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا سبب بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ جس گھر میں ہو‘ وہاں دولت اپنا گھر بنا لیتی ہے۔ لوگ خوبصورت پتوں اورجاذب نظر رنگ کی وجہ سے اسے اپنے گھروں، دفتروں، ہوٹلوں اور دکانوں میں شوق سے لگاتے ہیں۔ اس کی بہت سی اقسام ہےں۔ خوبصورتی اور سجاوٹ کے علاوہ ےہ فضاءمےں پائی جانے والے کیمیکلز ’فارمل ڈی ہائیڈ‘ ، ’بینزین‘ اور ’زائیلین‘ کو ختم کرکے ہوا کوصاف کر تا ہے۔

پےس لِلی (peace lily)
کچھ پودے اےسے ہےں جو ہوا مےں موجود کےمےائی مادوں مےں سے صرف اےک ، دو ےا تےن مادوں کو ختم کرتے ہےں جبکہ باقی وہیں موجود رہتے ہےں۔ ان کے برعکس ’پِیس للی‘ فضاءمیں موجود مذکورہ بالاپانچوں کےمےائی مادوں کو ختم کرکے ہوا کو صاف کرتاہے

یہ اےک خوبصورت گھریلو پوداہے جسے کم مقدار مےں سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے پانی بھی ہفتے بھر مےں اےک دفعہ ہی درکار ہوتا ہے۔ اگر اسے زےادہ پانی دیا جائے تو اس کی نشوو نما متاثر ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ خوبصورت اورفائدہ مند ہے لیکن اس مےں اےک خامی ہے اوروہ ےہ کہ اس کے پتے زہرےلے اثرات رکھتے ہےں۔ اس لےے اسے بچوں اور پالتو جانوروں کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے۔

گل داﺅدی(chrysanthemum)
ےہ بھی ہوا مےں موجود پانچوں کےمےائی مادوں کو ختم کر کے ہو ا کو صحت بخش بناتا ہے۔ اس کے پھول مختلف رنگوں کے ہوتے ہےں۔ موزوں حالات مےں اس کی نشونما بہت جلدہوتی ہے۔ دنےا بھر مےں اس کو بہت پسند کےا جاتا ہے۔ اس کی بہت سی اقسام ہےں۔

قدرت ہم پر بہت مہربان ہے۔ اس نے ہمیں اپنے اردگرد بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا انتظام کر رکھا ہے۔ اب یہ ہم پر ہے کہ اس سے کیسے اور کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے گھروں میں ایسے پودے لگائیںجو نہ صرف ماحول کو خوبصورت بنائیں بلکہ ہمارے لئے صحت بخش بھی ہوں۔ مزید برآں اپنے گھر مےں جو بھی پودا لگائےں‘ اس کے بارے میں بنیادی معلومات ضرور حاصل کریں تاکہ نہ صرف اس کی بہتر نگہداشت ہو بلکہ ہمیںاِن کے فوائد اور نقصانات کا بھی علم ہو سکے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

آنکھ میں موتیا اتر آیا

Read Next

خوابوں کی حیرت انگیز دنیا

Most Popular