رمضان میں منہ کی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

رمضان میں منہ کی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

 لعاب جراثیم سے لڑنے اورمنہ کی بدبو بھگانے میں مدد دیتا ہے۔ دوران روزہ چونکہ سحر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے کی ممانعت ہوتی ہے لہٰذا تھوک کم بنتاہے اورمنہ خشک ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً اس میں بیکٹیریا جمع ہوکربد بو کا باعث بنتے ہیں۔ اس سے نجات کے لئے باقی دنوں میں بالعموم اورروزے میں بالخصوص دانتوں کی صفائی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

صفائی کا خیال کیسے رکھیں

٭سحرو افطار کے بعد فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کو دو منٹ تک برش کریں۔

٭فلاس کریں اورزبان پرموجود سفید تہہ صاف کریں۔

٭مسواک بھی اس ضمن میں مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ دانتوں کی صفائی کے ساتھ سانسوں کو مہکانے کا کام بھی کرتی ہے۔ اسے استعما ل کرنے سے پہلے پانی سے دھو ئیں اورپھر اوپری جلد اتار دیں۔ اس کے بعد پھر سے پانی میں رکھنے سے یہ نرم اوراستعمال میں آسان ہو جائے گی۔

٭مصنوعی دانتوں کی صفائی کے لئے انہیں اتار کر جراثیم کش محلول سے اچھی طرح صاف کریں اور پھر تازہ پانی سے دھو لیں۔

٭ذیابیطس کے مریض سی ایچ ایکس( chlorhexidine ) ملے ماؤتھ واش سے دن میں دو مرتبہ کلی کریں۔ یہ انہیں مسوڑھوں کی بیماری سے بچنے میں بھی مدد ے گا۔ اس کے علاوہ رمضان سے پہلے ماہر امراض دندان سے معائنہ کروا لیں تاکہ روزے سے منہ کی صحت پربرے اثرات مرتب نہ ہوں۔

کھانے میں احتیاطیں

٭ وقفے وقفے سے سادہ پانی اورالکوحل کے بغیرماؤتھ واش سے کلی کرتے رہیں۔ بعض لوگ اسے نگلنے کے ڈرسے استعمال نہیں کرتے۔ ان کے لئے بہترہے کہ روزے کے اوقات کے بعد استعمال کرلیں۔

٭چائے، کافی، سوڈا اورایسے دیگر پیشاب آورمشروبات کم پیئیں۔

٭ تلی ہوئی، مسالے دار اورنمکین اشیا ء کم سے کم کھائیں۔

٭دانتوں سے چپکنے والی اشیاء جیسے چاکلیٹ کھانے سے گریزکریں۔

٭افطاری کے وقت پھل اور ابلی ہوئی سبزیاں کھائیں۔ ان میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو قدرتی طور پردانتوں کی مرمت کے کام آتا ہے۔

oral health in ramzan, tips for good oral health in ramzan, ramzan mai moun ki boo kaisay dur karein

Vinkmag ad

Read Previous

بستر مرگ پرمریض کی دیکھ بھال

Read Next

کچھ بچے‘ ذرا ہٹ کے

Leave a Reply

Most Popular