تحقیق کے مطابق شدید سرد موسم دل کے دورے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ یہ بات امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جریدے جے اے سی سی میں 2024 میں شائع ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کرسمس اور نئے سال کے قریب دل کے دورے اور اموات میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں خون کی نالیوں کا سکڑنا دل پر دباؤ بڑھاتا ہے۔ اس تناظر میں سردی کا اثر فوراً نہیں بلکہ دو سے چھ دن بعد ظاہر ہوتا ہے۔ کم جسمانی سرگرمی اور زیادہ کیلوریز والی غذائیں خون جمنے کے رجحان کو بڑھاتی ہیں۔ زیادہ نمک کا استعمال بھی دل کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
ہارٹ اٹیک کی نمایاں علامت سینے میں درد ہے۔ یہ درد بازو یا پیٹ میں بھی محسوس ہو سکتا ہے۔ پسینہ آنا، چکر آنا اور سانس کی کمی بھی اس کی عام علامات ہیں۔
Tags: دل کے دورے کا خطرہ