Vinkmag ad

سیب کو محفوظ کرنے کے طریقے

سیب کو محفوظ کرنے کے طریقے

سیب کو محفوظ رکھنے کی صحیح مدت چھ ہفتے ہے۔اس کے دوران آپ مندر ذیل طریقوں پرعمل کر کے انہیں تروتازہ اور ان کے ذائقے کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

٭ سیب کوفریج میں محفوظ رکھنا چاہیں تو خاص خیال رکھیں کہ وہ پیاز اور آلوؤں کے نزدیک نہ ہوں. ان کی بو سیب کے ذائقے پر اثر انداز نہ ہو اورآپ زیادہ وقت کے لئے اس پھل سے لطف اندوز ہو سکیں۔

٭سیب کو محفوظ کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ ان پر کوئی داغ دھبہ یا کوئی حصہ نرم ہو ۔ اگر ایسا ہو تو ان کو الگ کر لیں تاکہ وہ دوسرے سیبوں کو خراب نہ کرے۔

٭سیب کو ہوادار پلاسٹک بیگز یا ڈبوں میں ڈال کر ایسی جگہ پر رکھیں جہاں ہوا کہ آمدو رفت ہو ۔ ایسے میں ان کی تازگی برقرار رہے گی اور وہ لمبے عرصے تک قابل استعمال رہیں گے۔

٭اگر آپ کو کھانے میں ٹھنڈا سیب پسند ہے تو اسے شاپنگ بیگ میں ڈال کر فریج کی سب سے ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ایسے میں یہ ٹھنڈے بھی رہیں گے اور فریج کی دوسری اشیاء کی بو سے بھی محفوظ رہیں گے

fresh apple , refrigerator, open containers

Vinkmag ad

Read Previous

عمر نے رنگت چھین لی

Read Next

گلا خراب ہوتوکیا کریں

Leave a Reply

Most Popular