اگر کسی وقت او آر ایس دستیاب نہ ہو تو اسے گھر میں بھی باآسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔ گھر میں او آر ایس بنانے کا طریقہ یہ ہے:
اجزا
پانی: ایک لیٹر (پانچ کپ)
چینی: 6 چائے کے چمچ (ہموار)
نمک: 1/2 چمچ
ترکیب
ایک لیٹر ابلا اور ٹحنڈا کیا ہوا پانی لیں ۔ اس میں چینی اور نمک ڈال کر اچھی طرح حل کر لیں۔ آپ کا کا گھریلو او آر ایس تیار ہے۔
ڈائریا کی صورت میں وقفے وقفے سے مریض کو پلائیں۔ مزید براں نرم غذا کا استعمال بھی جاری رکھیں ۔
Home made ORS, Ingredients, process