ماہرین امراض چشم کے مطابق آنکھوں کے سکین سے دل کے دورے اور فالج کے خطرات کا ابتدائی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ بات سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ڈن ڈی (University of Dundee) کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
ڈاکٹر ایفائی مورڈی، یونیورسٹی آف ڈن ڈی کے ماہر قلب ہیں۔ ان کے مطابق یہ سکین ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اور دل کی بیماری کی بروقت شناخت ممکن بناتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی کی مدد سے آنکھوں کے سکین کا تجزیہ تیز اور درست طریقے سے خطرات کی شناخت کر سکتا ہے۔ مستقبل میں یہ ہائی سٹریٹ آپٹیکل کلینکس میں بھی دستیاب ہو سکتا ہے۔
Tags: آنکھوں کے سکین