Vinkmag ad

ایڑی کا درد’ نجات کیسے

ایڑی کا درد’ نجات کیسے

اونچی ایڑی کے جوتے ،چپل یاسینڈل زیادہ پہننے، زیادہ دیر تک کھڑے ہو کر کام کرنے یا پیدل چلنے سے پائوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں آرام کرنے سے یہ درد تھوڑی ہی دیر میں دور بھی ہو جاتا ہے۔اگرپائوں میں مسلسل درد رہنے لگے تو نہ صرف بے آرامی ہوتی ہے بلکہ کہیں آنے جانے میں بھی دقت ہوتی ہے ۔عموماً دیکھا گیا ہے کہ

٭اکثر خواتین کو ایڑی کے پچھلے اندرونی حصے میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔

٭انہیں صبح کے وقت پائوں کے پٹھوں میں سختی اور چلنے میں دقت ہوتی ہے اور وہ لنگڑا کر چلنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔

 ٭ پائوں پر وزن ڈال کرچلنے اورزیادہ دیربیٹھے رہنے کے بعد چلتے وقت تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔

٭پائوں کے اندرونی خم میں درد ہوتا ہے جو پائوں کے درمیانی حصے کی طرف بڑھتا ہے۔

پائوں میں درد کے عوامل

ایڑی کے درد کے عوامل درج ذیل ہیں

٭وزن میں زیادتی۔
٭کمر کا پرانا درد۔
٭نامناسب جوتوں کا استعمال۔

٭غلط ورزشیں اورذیابیطس۔

مفید ورزشیں

٭تولئے سے پائوں کھینچنا۔
٭پائوں کے تلوے کے نیچے گیند یا رولر رکھ کر پاؤں سے گیند کوحرکت دینا۔
٭پائوں کے انگوٹھے سے ٹشوپیپراٹھانا۔
٭پائوں کے انگوٹھے کی مدد سے انگریزی یا اردو کے حروف لکھنا۔

احتیاطی تدابیر

٭صبح چلنے سے پہلے پائوں کی مندرجہ بالا ورزشیں کریں۔
٭اونچی ایڑی والے جوتوں کا استعمال کم کریں۔
٭تکلیف بڑھنے کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔
٭معالج کے مشورے کے بغیرورزشوں سے اجتناب کریں۔
٭پائوں یا ایڑی میں درد کو معمولی سمجھ کر نظرانداز کرنا کسی بڑی تکلیف کاسبب بن سکتا ہے۔ اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

heel pain, causes, exercises, precautions

Vinkmag ad

Read Previous

 خون کا سرطان: اقسام اور تشخیص

Read Next

غیر ضروری بالوں کاوبال

Leave a Reply

Most Popular