جامن‘ کچھ احتیاطی تدابیر

جامن ‘کچھ احتیاطی تدابیر

جامن کھاتے وقت کچھ احتیاطی تدابیر کا ضرور خیال رکھیں تاکہ اس کا مزا کہیں کر کرا نہ ہوجائے۔

٭ جامن‘ کھانا کھانے کے بعد کھائیں، اس لئے کہ یہ ہاضمے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

٭زچگی کے بعد خواتین جامن کھانے سے پرہیز کریں.اس عرصے میں ڈاکٹر ایسی اشیاء کے استعمال سے منع کرتے ہیں جو گیس یا مروڑ کا سبب بنیں۔ جامن سمیت تمام ترش پھل اس کا باعث بنتے ہیں ۔

٭جن لوگوں کے جسم پر سوجن ہو یاانہیں متلی کی شکایت ہو، وہ بھی اس سے اجتناب کریں۔

٭جامن کھانے سے پہلے اس پر کالا نمک ڈال لیں۔ اس سے یہ نہ صرف خو ش ذائقہ ہو جاتا ہے بلکہ یہ ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔

٭زیادہ پکا ہوا جامن کھانے سے بھی معدے میں تیزابیت اور گیس پیدا ہوسکتی ہے۔ اس لئے ایسے جامن کھانے سے پرہیز کریں۔

٭جامن کھانے کے بعد دودھ بالکل نہ پئیں یا دودھ پینے کے بعد جامن نہ کھائیں، ا س لئے کہ یہ صحت بخش’ کمبی نیشن‘ نہیں ۔

جامن کے درخت آج کل بہت سے گھروں میں اور سڑک کے کناروں پر لگے نظر آتے ہیں۔یہ انسانی فطرت ہے کہ جس چیز کی بہتات ہوجائے، اس کی قدر کم ہوجاتی ہے ۔ یہ اصول جامن پر بھی لاگو ہوتا ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ برسات کے موسم میں اس کے پھل زمین پر گرے ہوتے ہیں اور پائوں تلے روندے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ جامن ان پھلوں میں سے نہیں جو کم قیمت شمار ہوتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ انہیں اکٹھا کیجئے اور اپنے دوست احباب کے علاوہ ان لوگوں کو دے دیجئے جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

Black plum, fruit, precautions, good for digestion

Read Previous

Read Next

خون کا سرطان

Leave a Reply

Most Popular