غیر ضروری بالوں کاوبال
٭میرے جسم پر بالوں کی بڑھوتری بہت تیزی سے ہوتی ہے۔ میں سر نہیں بلکہ ہاتھوں اور پیروں کے بالوں کے علاوہ دیگرناپسندیدہ بالوں کی بات کر رہی ہوں۔ مجھے ہر 15دن میں ایک آدھ مرتبہ ویکسنگ ضرور کرنا پڑتی ہے ۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے یہ بال بھی کم ہو جائیں اور میری جلد کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے؟
٭٭جسم پر زیادہ بال آنا ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کے لئے آپ کسی مستند گائنا کولوجسٹ سے رابطہ کریں ۔اس کے برعکس اگر آپ طبی معائنے اور ٹیسٹ وغیرہ کے عمل سے گزر چکی ہیں اور آپ کواس بات کا یقین ہے کہ یہ مسئلہ ہارمونز کی کسی خرابی کے باعث نہیں۔ توپھر آپ ویکسنگ سے پہلے پانچ کھانے کے چمچ لہسن کے پانی میں ایک چائے کا چمچ پھٹکری مکس کر کے کاٹن کی مدد سے زائد بالوں پر لگائیں۔ اس سے نئے بالوں کی بڑھوتری قدرے سست ہو جائے گی۔
excessive hair growth, waxing, tips, less hair growth