Vinkmag ad

دل کے والو کی بیماری

heart valves

انسانی دل کے اندر چار والو ہوتے ہیں جو خون کو صحیح سمت میں بہنے میں مدد دیتے ہیں۔ دل کے والو کی خرابی کی صورت میں خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور مختلف مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ بعض افراد میں یہ مسئلہ پیدائشی ہوتا ہے جبکہ کچھ میں وقت کے ساتھ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کا علاج بیماری کی شدت اور قسم پر منحصر ہے۔

علامات

بعض افراد میں کئی سال تک کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، جب علامات ظاہر ہوں تو وہ یہ ہو سکتی ہیں:

٭  سانس پھولنا

٭ غیر معمولی تھکاوٹ

٭ سینے میں درد

٭ چکر آنا

٭ ٹخنوں اور پاؤں میں سوجن

٭ بے ہوشی

٭ دھڑکن میں بے قاعدگی

ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں۔

وجوہات

٭ والو کا سخت ہو جانا

٭ والو کا صحیح طریقے سے بند نہ ہونا

٭ والو کا ڈھیلا پڑ جانا

٭ پیدائشی طور پر والو نہ ہونا

خطرے کے عوامل

یہ عوامل دل کے والو کی بیماری کے امکانات کو بڑھا سکتے ہیں:

٭  بڑھتی عمر

٭ ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریاں

٭ ہائی بلڈ پریشر

٭ کولیسٹرول کی زیادتی

٭ ذیابیطس

٭ خون میں انفیکشن

٭ دل کے پیدائشی نقائص

پیچیدگیاں

اس بیماری کا بروقت علاج نہ ہو تو یہ مسائل ہو سکتے ہیں:

٭ بلڈ کلاٹس بننا

٭ دھڑکن میں بے قاعدگی

٭ سٹروک

٭  ہارٹ فیلئر

٭ موت

تشخیص

اس مرض کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر علامات اور میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لیتے ہیں اور جسمانی معائنہ بھی کیا جا سکتا ہے جس میں سٹیتھوسکوپ کی مدد سے دل کی دھڑکن سنی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ بھی کئے جا سکتے ہیں:

٭ ایکوکارڈیوگرام – خون کے بہاؤ کا جائزہ لینے کے لیے

٭ الیکٹروکارڈیوگرام – دل کی دھڑکن کا جائزہ لینے کے لیے

٭ سینے کا ایکسرے –  دل کے سائز اور پھیپھڑوں کا جائزہ لینے کے لیے

٭ کارڈیک ایم آر آئی –  بیماری کی شدت معلوم کرنے کے لیے

٭ ایکسرسائز سٹریس ٹیسٹ – جسمانی سرگرمی کے دوران دل کی کارکردگی جانچنے کے لیے

٭ کارڈیک کیتھیٹرائزیشن – والو کی خرابی کی شدت جانچنے کے لیے

تشخیص کے بعد بیماری کو چار درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے:

٭ سٹیجA  یعنی بیماری کے خطرے کے عوامل موجود ہیں

٭ سٹیج B یعنی بیماری ہلکی یا درمیانی نوعیت کی ہے لیکن علامات نہیں ہیں

٭ سٹیج C یعنی بیماری شدید ہے، مگر علامات موجود نہیں

٭ سٹیجD  یعنی بیماری شدید ہے اور علامات بھی ظاہر ہو رہی ہیں

علاج

علاج کا انحصار بیماری کی قسم، شدت اور علامات پر ہوتا ہے۔ اس میں یہ آپشنز شامل ہو سکتے ہیں:

٭ طرزِ زندگی اور خوراک میں تبدیلی

٭ ادویات

٭ والو کی مرمت یا تبدیلی کے لیے سرجری

Frequently Asked Questions (FAQs)

کیا دل کے والو کی بیماری کی علامات ہر مریض میں ظاہر ہوتی ہیں؟

جی نہیں۔ اکثر افراد میں یہ بیماری کئی سالوں تک بغیر کسی علامت کے رہ سکتی ہے۔

کیا دل کے والو کی بیماری کا علاج صرف سرجری سے ہوتا ہے؟

نہیں۔ کچھ افراد میں صرف باقاعدہ معائنے، طرزِ زندگی میں تبدیلی اور ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اگر بیماری شدید ہو  تو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کیا یہ بیماری صرف پیدائشی ہوتی ہے؟

جی نہیں۔ کچھ افراد میں یہ مسئلہ پیدائشی ہوتا ہے جبکہ بعض میں وقت گزرنے کے ساتھ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون صرف قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور کے لیے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

ڈاکٹر سے رابطے کے لیے لنک پر کلک کریں ⬇️

https://www.shifa.com.pk/find-a-doctor?speciality=cardiologist

Vinkmag ad

Read Previous

کیڑے مار ادویات پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، ابتدائی تحقیق

Read Next

تھکن کے باوجود نیند کیوں نہیں آتی؟ ماہرین کی وضاحت

Leave a Reply

Most Popular