Vinkmag ad

بری عادات چھوڑیں اور اچھی عادات اپنائیں

ہم اپنی روز مرہ روٹین میں لاشعوری پر بہت سی غیر صحت مندانہ عادات اپنائے ہوتے ہیں۔ انہیں چھوڑ کر اور اچھی عادات اپنا کر ہم اپنی صحت کو بہتر کر سکتے ہیں۔ مثلاً

٭ناخن کترنے کے بجائے انہیں کاٹ دیں۔

٭ہاتھوں کو جلدی میں نہیں بلکہ کم ازکم 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔

٭وزن کو حد میں رکھنے اور منہ کی صحت کے لئے میٹھا کم کھائیں۔

٭اونچی منزل پر جانے کے لئے لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کرنے کی عادت اپنائیں۔

٭دن کا آغاز اچھے ناشتے سے کریں۔

٭سگریٹ نوشی ترک کردیں۔

٭ماحول کتنا ہی نا سازگار کیوں نہ ہو، پرسکون رہنے کی عادت اپنائیں۔

٭سخت مصروفیات کے باوجود روزانہ کچھ دیر دھوپ میں بیٹھیں۔

٭دفاتر میں لنچ بریک کے دوران کھانا اپنی میز پر کھانے کے بجائے کینٹین یا کھلی جگہ کھائیں تاکہ ذہن خوشی اور سکون کے ہارمونز خارج کرے۔

٭سونے اور جاگنے کے اوقات مقرر کریں اور ان پر عمل کریں۔

٭باہر کے مرغن کھانوں پر گھر کے سادہ کھانے کوترجیح دیں ۔

٭گھر کی صفائی میں دروازوں کے ہینڈل اور لائٹ سوئچ وغیرہ کو نظرانداز نہ کریں۔ ان کے ساتھ ہاتھوں کا ربط زیادہ بارہوتا ہے۔ انہیں روزانہ کی بنیاد پر صاف کریں اور پھر استعمال کریں۔

healthy habits, develop these 12 healthy habits

Vinkmag ad

Read Previous

سستی اور فوائد سے بھرپور میتھی

Read Next

تھکے تھکے رہنے کا سبب کہیں انیمیا تو نہیں

Leave a Reply

Most Popular