Vinkmag ad

خرگوش: صحت کے مسائل

خرگوش: صحت کے مسائل

یہ جانورعموماً کسی بیرونی دباؤ کی وجہ سے شدید صدمے میں چلے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ان میں دانتوں کے گرد اورٹانگوں کے جوڑوں میں پھوڑےبن جاتے ہیں جن کا خیال نہ رکھا جائے تو انہیں پیچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دیگربیماریوں میں مائیگزوماٹوسس اورآرسی ڈی قابل ذکرہیں جو پہلے سےمتاثرہ جانوروں سے رابطے، خون چوسنے والے کیڑوں اور مچھروں کے کاٹنےسے پھیلتی ہیں۔ ان سے بچاؤ کے لئے بیرون ملک سے ویکسین منگوائی جاتی ہے جودو امراض سے بچاؤمیں مفید ثابت ہوتی ہے۔ یہ چھ سے آٹھ ہفتے کی عمرمیں لگائی جاتی ہے۔اس کے بعد بوسٹرشاٹ ایک ماہ کے بعد اور پھر ہرسال لگایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

٭یہ کھانا پینا کم کردیں۔

٭سست پڑجائیں یا ایک جگہ چھپ کربیٹھ جائیں۔

٭بخاراوربے چینی کا شکارہوں۔

٭ان کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہورہا ہو، ان سےمسلسل آنسوبہہ رہے ہوں یا ان کے گرد سوجن ہو۔

٭انہیں سانس لینے میں دشواری ہواوربال غیرمعمولی طورپرگرنے لگیں۔

 آنکھوں، ناک اورتولیدی اعضاء سے مادہ خارج ہو۔

٭ناک سے خون بہنے لگے۔

انسانوں کو لگنے والی بیماریاں

جانوروں میں پائے جانے والے امراض انسانوں میں عموماً ان کےکاٹنے، پنجہ مارنے یا غلطی سے ان کی گندگی ملا کھانا کھانے سےمنتقل ہوتے ہیں۔ جہاں تک کھانے کی بات ہے تواس سے فرد کے پیٹ میں کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں اوراسے ڈائریا ہو جاتا ہے۔ ان کے کاٹنے سے متاثرہ حصہ سوج جاتا ہے اوراس میں پیپ بھرآتی ہے۔ اگرانفیکشن کے شکارجانور کوبراہ راست چھولیا جائے تو اس سے دھدر اورخارش کی بیماری ہوتی ہے۔

کیا نہ کریں

٭خرگوش کا اپنی ہی گندگی کھانا کوئی غیرمعمولی بات نہیں لہٰذا اس سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ بعض افراد ان کی یہ عادت چھڑانے کے لئے انہیں کالرپہنا دیتے ہیں جس کا فائدہ تو نہیں ہوتا مگر نقصان ہوجاتا ہے کیونکہ ان کے ہاضمے کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں، یہ کھانا پینا کم کردیتے ہیں اورنتیجتاً کمزورہوجاتے ہیں۔

٭انہیں پانی سے براہ راست نہلایا جائے تو یہ صدمے میں چلے جاتے ہیں لہٰذا اس سے اجتناب کریں۔ ان کی صفائی کے لئے ہردوسرے یا تیسرے دن گیلے تولیے یا کپڑے سےان کے جسم کو صاف کیا جاسکتا ہے۔ مگر اس کے بعد لازم ہے کہ خشک تولیے یا بلوورسے انہیں خشک کیا جائے۔

٭ان کے پنجرے کوجراثیم سے پاک کرنے کے لئےامونیا کا محلول استعمال کریں۔ اس سے پہلے پنجرے کو مکمل طورپرخالی کر دیں۔ صفائی کے تقریباً12 گھنٹوں بعد خرگوش کواس کے اندرواپس بھیج سکتے ہیں۔

 myxomatosis, rabbit calicivirus diseases, ringworm, scabies, health issues of rabbits

Vinkmag ad

Read Previous

اچھلتے، پھدکتے انسان دوست خرگوش

Read Next

پیالیوں پرچائے کے پختہ نشان

Leave a Reply

Most Popular