Vinkmag ad

خوبصورت بال ‘دلکش شخصیت

خوبصورت بال ‘دلکش شخصیت

بال شخصیت کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لہٰذا ہر فرد‘ خصوصاً خواتین ان پر بہت توجہ دیتی ہیں۔ میڈیا میں اشتہار بازی کی بدولت ہمارے ہاں یہ تاثرپایاجاتا ہے کہ لمبے، ریشمی،گھنے اور سیاہ بال ہی صحت مند ہوتے ہیں حالانکہ یہ ضروری نہیں۔اس لئے کہ ساخت کے اعتبار سے ہر شخص کے بال دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ بالوں کی صحت کی پہچان کے لئے ہمارا معیار درست نہیں ہے۔ اصل معیار ان کا کم گرنا اور اپنی قدرتی رنگت اور شکل برقرار رکھنا ہے۔

بال گرنے کی وجوہات

بنیادی تصورات غلط ہونے کی وجہ سے ہم اکثر اوقات جو طریقے اپناتے ہیں‘ وہ بھی غلط ہوتے ہیں۔  ان کے بعد بہت سی عورتوں کے بال مستقلاً گرنے لگتے ہیں۔ اس کی انتہائی صورت گنجاپن ہے۔ یہ مردوں میں زیادہ ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ موروثیت ہے۔ عورتوں میں بال گرنے کی وجوہات میں غذائی کمی، پریشانی، ڈپریشن، ڈائٹنگ یا بالوں پر کیمیکلز کا استعمال ہے۔ اس کے علاوہ گھنگھریالے بالوں کو سیدھا یا کلرکرنابھی ان وجوہات میں شامل ہیں۔

بالوں پرآزمائے جانے والے بہت سے غیر صحت مند طریقوں میں سے ایک ہیئر سٹریٹنرکا استعمال ہے۔ بالوں کی ساخت کی پرواہ کئے بغیر اسے کیمیکل، حرارت یاکھچاؤ کے ذریعے سیدھا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہیئر سٹریٹننگ‘ ریبونڈنگ اور ہیئر سموتھننگ میں بالوں کو کھینچ کر، حرارت اور کیمیائی اجزاء کا استعمال کر کے انہیں بالکل سیدھا کر دیا جاتا ہے۔

ان طریقوں سے بال وقتی طور پر تو خوبصورت ہو جاتے ہیں مگر ساخت اور انداز میں تبدیلی کی وجہ سے وہ بہت زیادہ خشک رہنے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بالوں میں کھردرا پن آ سکتا ہے اوروہ دومنہ والے اور سخت بھی ہو سکتے ہیں۔ اس طریقے کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے کا نتیجہ بالوں کے گرنے اور بعض اوقات ان کا مستقلاً گرنے کی صورت میں نکلتا ہے۔ ایسے میں سر پر کم بالوں کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اس کو روکنے کے لئے سپلیمنٹس لینے کی ضرورت پڑتی ہے اور انتہائی صورت میں  بال لگوانے کے عمل سے بھی گزرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیکل سائنس بالوں کو کھینچ کر یا ان پرکیمیائی مادے یا حرارت کے استعمال سے سیدھا کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی۔ اس طرح کے تمام طریقے بالوں کو برباد کردیتے ہیں۔

کرنے کے کام

ہم اپنی موروثیت تو بدل نہیں سکتے لیکن اپنی خوراک پر توجہ دے سکتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ متوازن غذا کا استعمال کریں۔ خصوصاً وٹامن بی والی غذائیں بالوں کے لیے مفید ہیں۔ بالوں کی صفائی کے لیے بہت ہلکا سا شیمپو استعمال کریں جس میں زیادہ کیمیائی اجزاء اور کنڈیشنر نہ ہوں۔ سردیوں میں ہفتے میں دوبار اورگرمیوں میں تین بار بال دھونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ بالوں کو بہت زیادہ سٹریٹ نہیں کروانا چاہیے۔

Hai fall , causes, things to do

Vinkmag ad

Read Previous

ہارمونز کو جانیے

Read Next

بالوں میں چکناہت اور خشکی

Leave a Reply

Most Popular