Vinkmag ad

صرف 14 دن چینی چھوڑیں، جسم میں حیران کن تبدیلیاں دیکھیں

Teaspoon filled with white sugar, representing sugar intake and health impact of quitting sugar

ماہرین کے مطابق میٹھے کی عادت چھوڑنے سے صحت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ صرف 14 دن کے لیے اضافی چینی ترک کرنے سے جسم میں مثبت اثرات محسوس ہونے لگتے ہیں۔ ابتدائی چند دنوں میں سر درد، تھکن اور چڑچڑاپن نارمل ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ دماغ شوگر کی کمی کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کر رہا ہوتا ہے۔

تقریباً ایک ہفتے کے بعد جسم کا میٹابولزم بہتر ہونا شروع ہوتا ہے۔ خون میں شوگر کی سطح مستحکم رہتی ہے، توانائی متوازن ہوتی ہے اور نیند میں بہتری آتی ہے۔ دو ہفتے مکمل ہونے پر زیادہ تر افراد میں شوگر کی شدید خواہش میں کمی، ہاضمہ بہتر، اور توجہ میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی چھوڑنے سے انسولین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وزن میں کچھ کمی بھی آ سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بنیادی مرکز صحت کا افتتاح

Read Next

12 لاکھ پاکستانی ویپنگ استعمال کر رہے ہیں: گیلپ سروے

Leave a Reply

Most Popular