کوئٹہ سے سےکنڈ ایئر کی طالبہ شفقت درانی کہتی ہیں
مچھروں سے بچاو¿کے لےے ہم کوشش کرتے ہیں کہ مغرب سے پہلے کمروں سے انہیں باہر نکال دےا جائے۔اس کے بعد جلیبی( کوائل) جلا کر مچھر بھگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر وہ پھر بھی موجود رہیں تو مچھر مار چھڑکاو کرتے ہیں۔ بعض اوقات سادہ ےا آئل مےٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔ہم گھر کے ارد گرد پانی کھڑا نہیں ہونے دےتے اور گملوں اور گھاس پر بھی ہلکا چھڑکاو¿ کر دیتے ہےں۔مےرے خےال مےںمچھروں سے نجات کے لیے ادویات اور چھڑکاو سے بہتر یہ ہے کہ قدرتی طریقے اختےار کیے جائیں ۔اس کے لیے چارپائی کے گرد جالی (مچھردانی) بھی لگائی جا سکتی ہے۔
اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی سے محسن کھوسہ کا کہنا ہے
”ہم لوگ مچھروں سے حفاظت کے لےے گھر اور ارد گرد کے ماحول کی صفائی کا خےال رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ مچھرمار دواﺅں کاچھڑکاو¿ بھی کرتے ہیں۔“
فرزانہ کا تعلق پیال(راولپنڈی ) سے ہے اور وہ اےک گھرےلو خاتون ہیں۔ ان کا کہنا ہے :
”ہم مچھروں سے بچاو¿ کے لےے گھر کے آس پاس پانی کھڑا نہیں ہونے دیتے اور نالےوں کو صاف رکھتے ہیں ۔یہاں پودے اور کھلی زمین زےادہ ہے‘ اس لےے احتےاطی تدا بیر اختیار کرنے کے باوجود بھی مچھرےہاںموجود رہتے ہےں۔لہٰذا رات کو سونے سے پہلے ہم چارپائی کے گرد مچھر دانی لگا دےتے ہیں۔“
رسالپور سے فاحد جاویدکہتے ہیں
”مچھروں سے بچنے کے لےے ہم نے گھر پر جالی کے دروازے لگا رکھے ہیں۔اس کے علاوہ ہم ”مےٹ “بھی استعمال کرتے ہیں۔“
کھاریاں سے ساجد مغل اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں:
”ہمارا گھرکھلے علاقے میںہے جہاں ارد گرد پودے بہت ہیں۔اس لےے ہمارے گھرمیں مچھر بہت ہوتے ہیں۔ ےوں تومچھرسبھی کو کاٹتا ہے لیکن مجھے ےوں لگتا ہے جےسے سب سے زےادہ مچھر مجھے ہی کاٹتے ہےں۔انہےںبھگانے کے لےے ہم کوائل استعمال کرتے ہےں۔“
عالیہ کا تعلق میرپور سے ہے۔ ان کا کہنا ہے
” ہم مچھروں سے بچنے کے لےے روزانہ شام کو کمروں کے دروازے بند کر دےتے ہیں۔اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں، پاو¿ں اور چہرے پرمچھر بھگانے والا تےل لگا لیتے ہیں۔ اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔ “
ائے دیں ….انعام لی
رائے دیں ….انعام لیں
صحت سے متعلق آگہی کے فروغ اور اس سلسلے میں سوچ و بچار کے بعد رائے دےنے کی عادت کو پروان چڑھانے کےلئے شفانیوز نے فےصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ بہترےن رائے دےنے والے فرد کو اےک سال کےلئے شفانےوز اعزازی طور پر جاری کیا جائے ۔اگر فرد پہلے سے سالانہ خرےدار ہو تو پھررسالہ ان کے نامزد کردہ شخص کو جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ”بہترےن رائے “کا فےصلہ متعلقہ موضوع پر کسی ماہر کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔آپ کی ا ٓراءہر ماہ کی 15تارےخ تک شفانیوز پہنچ جانی چاہئےں۔اس ماہ کی رائے کو بہترےن قرار دیا گیا۔ ان تینوں کے نام شفانیوزچھ ماہ کےلئے جاری کیا جارہا ہے ۔
(ادارہ)
”قدرتی طریقے بہترین ہیں “
مچھروں سے بچاو¿ کے لےے قدرتی طریقوں کا استعمال سے سے بہترہے ۔اس لےے ضروری ہے کہ صفائی کا خاص خیا ل رکھا جائے ۔مچھر مار سپرے ،میٹ اورکوئل وغےرہ کا استعمال بھی ٹھےک ہے لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ انہیں بچوں کی پہنچ سے اور خاص طور پر الر جی والے مرےضوں سے دور رکھا جائے۔بچوں کو ان کی وجہ سے سانس کی نالی اورگلے میں سوزش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ ان کی آنکھےں بھی متاثر ہو سکتیںہے۔ان تمام مسائل سے بچاو کے لیے ایسی تمام ادویات ایسی جگہ پر رکھےںجہاں بچے نہ پہنچ سکیں۔
(ڈاکٹر علی‘میڈیکل سپیشلسٹ،شفا انٹرنیشنل جی 10اسلام آباد)
