Vinkmag ad

غزہ کے میڈیکل سٹوڈنٹس کو پاکستان میں تعلیم کی پیشکش

غزہ میں جاری جنگ سے میڈیکل کے طلبہ و طالبات بھی دربدر ہو گئے ہیں۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)  نے غزہ کے میڈیکل سٹوڈنٹس کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کونسل نے یہ فیصلہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر کیا ہے۔ ہائی کمشنر نے ان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعلیم جاری رکھنے کے انتظامات کرنے کی درخواست کی تھی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق غزہ سے 100 میڈیکل سٹوڈنٹس آنے کا امکان ہے۔ یہ طلبہ و طالبات 20 سے 30 افراد پر مشتمل گروپوں کی شکل میں آئیں گے۔ انہیں ڈگری فلسطین کی میڈیکل یونیورسٹی سے جاری ہو گی۔ پاکستان میں تعلیم مکمل کر کے وہ وہاں خدمات انجام دے سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق غزہ کے طلبہ کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ انہیں پاکستانی میڈیکل ایجوکیشن سسٹم میں شامل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

غزہ کے سٹوڈنٹس کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی سہولت دینا خوش آئند فیصلہ ہے۔ اس سے پاکستان اور فلسطین کے درمیان سفارتی اور ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے میں بھی مدد ملےگی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن، معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی ویڈیو وائرل

Read Next

گرمیوں کے لیے بہترین مشروبات

Leave a Reply

Most Popular