Vinkmag ad

تازہ مچھلی کی پہچان

تازہ مچھلی کی پہچان

انسان کی خوراک میں خشکی پرپلنے والے جانوراوراجناس جتنی اہمیت رکھتے ہیں‘ اتنی ہی اہمیت پانی میں رہنے والے جانوروں کی بھی ہے۔ ہمارے ہاں سمندری یا دریائی خوراک میں سب سے زیادہ پسند اورکھائی جانے والی غذا مچھلی ہے جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہے بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ یہ تازہ ہے یا نہیں اس کی پہچان کے دو طریقے ہیں۔

٭پہلی پہچان اس کے گلپھڑوں کی رنگت ہے۔ انہیں اچھی طرح کھول کردیکھیں۔ اگروہ سرخ اورچمک دارہوں تووہ تازہ ہوگی۔ بعض مچھلی فروش باسی مچھلی کے پھیپھڑوں پرسرخ رنگ لگا دیتے ہیں لہٰذا خریدتے وقت اسے اچھی طرح جانچ لیں۔

٭دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مچھلی کے جسم پرانگلی لگا کرچیک کریں۔ اگرگوشت سخت ہوتوتازہ ہو گا۔ باسی مچھلی کا گوشت نرم اوراس کے ریشے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں اوراس میں سے بوبھی آتی ہے۔

fresh and old fish difference, soft meat, hard meat, red skin

Vinkmag ad

Read Previous

کیا بالوں کو صابن سے دھونا زیادہ بہتر ہے؟

Read Next

انگلیاں چٹخانے سے جوڑوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular