خوبصورت اور صحت مند پاؤں

خوبصورت اور صحت مند پاؤں

نمک ملا پانی

٭اپنے پاؤں کو 15سے 20منٹ تک نمک ملے پانی میں بھگو ئیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے پاؤں کی جلد نرم ہوجائے گی اور اس پر موجود انفیکشن کا بھی خاتمہ ہو گا۔آپ اپنے پاؤں کو نیم گرم صابن ملے پانی میں بھی بھگو سکتے ہیں۔ پاؤں خشک ہونے کے بعد جراثیم سے پاک کھرچنی کی مدد سے ایڑیوں کی سخت جلد کو ہٹائیں۔انفیکشن اور سوزش سے محفوظ رہنے کے لئے آپ پائوں پر کوئی بھی اینٹی سیپٹک یعنی ایسی دوا استعمال کر سکتے ہیں جو زخموں میں جراثیم پیدا ہونے سے روکتی ہے ۔

ایلو ویرا ور عرق گلاب

٭ایلوویرا اور عرق گلاب کو باہم ملا کر پائوں پر لگانے سے ان کی جلد کو نرم اور انفیکشن سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

تیل اور لیموں کا رس

٭شہد،بادام کا تیل اور لیموں کا رس ہم وزن لے لیں ۔اب اس آمیزے سے زخم پر 20 منٹ تک مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
٭زیتون کا تیل اور لیموں کا رس لگانے سے بھی انفیکشن سے نجات مل سکتی ہے۔

foot care, aloe Vera gel, rose water, salt water, oil, lemon juice

Vinkmag ad

Read Previous

بھینگے پنکی علامات اورعلاج

Read Next

صحت مند اور چمکدار بال

Leave a Reply

Most Popular