Vinkmag ad

بھینگے پنکی علامات اورعلاج

 بھینگے پن کی علامات اورعلاج

بھینگے پن کی علامات درج ذیل ہیں

٭آنکھ کا اندر یا باہر کی طرف مڑ جانا۔

٭تیز روشنی میں فرد کاٹیڑھے پن سے متاثرہ آنکھ کو فوراً بند کر لینا۔

٭پریشانی یا تھکاوٹ میں آنکھ کا اندر یا باہر کی طرف ٹیڑھا ہوجانا۔

٭چیزوں کے عکس کا دو، دو نظر آنا۔

٭آنکھوں کو حرکت دینے پر دونوں کی حرکت بے قاعدہ محسوس ہونا ۔

٭گہرائی یا اونچائی کے اندازے میں غلطی کرنا۔

مرض کا علاج

اس کا علاج ماہرین مریض کی عمر،نظرکی کیفیت اوربھینگے پن کی نوعیت کے مطابق مختلف انداز سے کرتے ہیں۔ اس میں دوا کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ معائنے کے بعد معالج مرض کی نوعیت کے مطابق نظر کی عینک ،آنکھ پر پٹی چڑھانے یا منشور لگتی ہے لیکن پھر بھی مریض گہرائی اور اونچائی کے اندازے میں غلطی کر سکتا ہے۔ اس سے مریض کو دل برداشتہ ہونے کی بجائے اس فائدے پر نظر رکھنی چاہئے جو اس سے حاصل ہوا ہے۔

کرنے کے کام

اس سلسلے میں درج ذیل  اہم امور کا خیال رکھنا چاہئے

٭آٹھ سال سے کم عمر بچوں کا ہر چھ ماہ کے بعد ماہر امراض چشم سے معائنہ کرواناچاہئے۔
٭بزرگوں اور بچوں کو عینک کی اہمیت،اس کے استعمال کے فوائد اور استعمال نہ کرنے کے نقصانات سے مسلسل آگاہ کرتے رہنا چاہئے۔
٭آنکھوں کی حرکت میں دقت یا ہلکی سی بے قاعدگی محسوس ہونے پر ماہر امراض چشم سے معائنہ کرواناچاہئے۔

squint eye, symptoms, treatment

Vinkmag ad

Read Previous

بھینگا پن اور اس کی اقسام

Read Next

خوبصورت اور صحت مند پاؤں

Leave a Reply

Most Popular