Vinkmag ad

دانتوں کے بغیر بزرگ کیا کھائیں

اکثر بزرگوں کو دانت نہ ہونے کی وجہ سے کھانا چبانے میں مشکل ہوتی ہے۔اس وجہ سے کچھ لوگ کھانا چھوڑدیتے یا بہت کم کھاتے ہیں۔ یوں ان کے جسم کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتی اوروہ غذائی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس کا ایک آسان حل مصنوعی دانت ہیں۔ کچھ بزرگ انہیں لگوانے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے اور کچھ کویہ پسند نہیں ہوتے۔ ایسے میں انہیں ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جنہیں چبائے بغیر باآسانی نگلا جا سکتا ہو۔

غذائی کمی سے بچنے کے لئے ان کے کھانے میں پروٹین کے 2 حصے، دودھ اوراس سے بنی اشیاء کے 2 حصے اور پھل اورسبزی کے 2 حصے شامل ہونے چاہئیں۔

ان فوڈ گروپس کی فہرست میں آنے والی چند غذائیں یہ ہیں:

٭انڈوں کا خاگینہ

٭دلیہ اورساگودانہ

٭سموتھی یا ملک شیک

٭حلیم

٭بھرتا اوررائتہ

٭یخنی اور سالن

٭بغیرچربی کے مرغی کا قیمہ

٭مختلف سبزیوں کا سوپ یا سالن (سبزیاں بلینڈ کی ہوئیں)

٭چنے، لوبیا یا دیگر دالوں میں بغیر چھنے آٹے کی نرم روٹی کوٹ کر یا بلینڈ کر کے کھائی جاسکتی ہے۔

میٹھا مثلاً چینی، گڑ اور شہد، کولا مشروبات،  ڈبہ بند اشیاء، مکھن اور بالائی، زیادہ تیل میں پکے ہوئے کھانے اورچربی والے گوشت کا استعمال کم سے کم کریں۔

Diet for elderly with no teeth, daant k beghair buzrgo k liye khanay 

Vinkmag ad

Read Previous

زکام‘نزلہ اور گلے کی خراش دور کریں

Read Next

ہروقت بیٹھے رہنا کن بیماریوں کا سبب بنتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular