انجیر کا شربت
اجزاء
انجیر 250 گرام ( ایک پاؤ)
پانی 2 لیٹر یا 8 گلاس
چینی 1/2کپ
ترکیب
٭کھلے پانی کے نیچے انجیرکو اچھی طرح دھو لیں۔
٭ایک برتن میں پانی ڈال کراس میں انجیر شامل کریں اور اسے درمیانی آنچ پر 5 سے 6 منٹ تک پکنے کے لئے چھوڑدیں۔
٭جب پانی ایک گلاس تک رہ جائے تو آنچ بند کردیں اورکپڑے کی مدد سے اسے چھان لیں۔
٭اب اس پانی میں چینی شامل کریں اور 2 سے 3 ابال آنے تک پکائیں۔
٭شربت کو ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے
انجیرکا یہ شربت گرمیوں کے موسم میں راحت بخش ہے۔ یہ قبض کشا بھی ہے، اس لئے کہ انجیر میں قدرتی طورپرڈائٹری فائبرموجود ہوتا ہے۔ اس میں چینی کی مقدار زیادہ ہے لہٰذا ذیابیطس کے مریض یا وزن کم کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد اس کے استعمال میں احتیاط کریں۔
fig juice, how to make fig drink, anjeer ka sherbat, recipe
