اطلاعات کے مطابق ہیلتھ کارڈ کی وفاق میں بھی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صحت سہولت کارڈ پروگرام کو دسمبر تک توسیع دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ وزارت صحت کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ آئندہ سال سے اسے مستقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔
ہیلتھ کارڈ کی مدت میں توسیع کی منظوری ایکنک اجلاس میں دی گئی۔ توقع ہے کہ اس فیصلے سے 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو مفت علاج کی سہولیات ملیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے صحت کارڈ بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں یہ پہلے ہی مستقل ہوچکا ہے۔