مصنوعی دانت،خیال کیسے رکھیں

1

مصنوعی دانت،خیال کیسے رکھیں

دودھ کے دانت گر جائیں تو ان کی جگہ اصلی دانت آ جاتے ہیں لیکن جب وہ بھی خراب ہو جائیں یا ٹوٹ جائیں تو ان کی جگہ مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں جن کی دو اقسام ہیں۔ ایک وہ جو اتار کر پھر سے لگائے جا سکتے ہیں جبکہ ان کی دوسری قسم اپنی جگہ فکس ہوجاتی ہے۔ فرد کی ضرورت کے مطابق ایک دانت، کچھ دانت یا سارے مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں۔

نارمل دانتوں کی طرح ان کی صفائی اورحفاظت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے۔ اس میں کوتاہی سے ان پر پلاک جمع ہونے ،ان کےخراب ہونے یا ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسوڑھوں کی بیماری جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔

حفاظت کیسے کریں

٭اصلی دانتوں کی طرح ان کو بھی برش اورفلاس کریں۔ جہاں دانت نہ ہوں وہاں سپر فلاس یعنی نیچے سے بھی صفائی کریں تاکہ ان پر جمے ہوئے جراثیم صاف ہو سکیں۔

٭کھانا کھانےکے بعد مصنوعی دانت اتار کرصابن اورنرم بالوں والے برش سے صاف کریں۔ اصلی دانتوں کو ٹوتھ پیسٹ اوربرش سے صاف کریں۔

٭سونے سے پہلےدانت اتار کرصاف پانی میں رکھ دیں تاکہ مسوڑھوں کوکچھ دیرآرام مل سکے۔ بہت زیادہ گرم یا ابلا ہوا پانی استعمال نہ کریں۔ اس سے دانت ٹیڑھے ہو سکتے ہیں۔

٭پانی کےعلاوہ بازارسے تیار شدہ محلول بھی خرید کراستعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اس صورت میں انہیں لگانے سے قبل پانی سے دھونا ضروری ہےکیونکہ محلول میں موجود کیمیائی مادے درد اور جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔

٭دانت فکس کرنے سے پہلے کلی کریں۔

٭پورے دانتوں کے جوڑے کو لگانے کے لئے اسے مسوڑھوں پر رکھیں اورانگلی کی مدد سے دبا دیں۔

٭جو چیزیں نارمل دانتوں سے کھائی جاسکتی ہیں مصنوعی دانتوں سے بھی وہی کھائیں اورزیادہ سخت چیزیں کھانے سے گریز کریں۔ کچھ لوگوں کو ہڈیاں چبانے کی عادت ہوتی ہے۔اس سے دانت ٹوٹ سکتے ہیں لہٰذاایسا ہرگز نہ کریں۔

مسائل

٭شروع میں میں کھانے اوربولنے میں دقت ہوسکتی ہے تاہم اگر دانت اچھے بنے ہوں تویہ مشکل وقت کے ساتھ دور ہو جاتی ہے۔

٭مصنوعی دانت پرانے ہو جائیں تو اپنی جگہ سے ہل جاتے ہیں۔اس سے منہ میں درد اور جلن ہوتی ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے۔ وہ یا تو دانت تبدیل کر دیں گے یا انہی دانتوں کو ٹھیک کرکے پھر سے لگا دیں گے۔

٭دانت اتارنے چڑھانے میں بھی مسئلہ ہو سکتاہے۔

complete dentures, false teeth, care, issues, dental implants

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x