دورانِ حمل اوربعد کی ورزشیں

حمل کے دوران اور بعد میں کی جانے والی ورزشوں سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں:
٭یہ جسمانی ہیئت کو بہتر رکھتی ہیں۔
٭وزن میں اضافے سے بچاتی ہیں۔
ْ٭بچے کی صحت اچھی ہوتی ہے۔
٭پیدائش کے بعدزخموں کو جلد بھرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭انرجی لیول میں اضافہ اور تھکن کا احساس کم ہو جاتا ہے۔
ورزش نمبر 1

کمر کے پٹھوں میں کھچائو
1:سیدھی کھڑی ہو جائیں اور دونوں ہاتھوں کو کولہے پر رکھ کر کمر کو پیچھے کی طرف حرکت دیں۔ اس سے ان میں ہلکاساکھچائو پیدا ہو گا۔اس سے کمر کے پٹھوں کو کافی آرام ملتا ہے ۔

2:سیدھی لیٹ کر ٹانگوں کو موڑتے ہوئے گھٹنے اوپر اٹھائیں اور بازوں کو پہلوئوں میں رکھیں۔ پھر آہستہ آہستہ کمر کو اوپر اٹھائیں ‘پانچ تک گنیں اورپھر نیچے لے آئیں۔یہ ورزش ایک وقت میں 10سے 15دفعہ کی جا سکتی ہے ۔
ورزش نمبر 2

گردن کے پٹھوں کے لیے
1:پرسکون حالت میں بیٹھ جائیں اور اپنی گردن کو دائیں جانب موڑیں ۔
2:اب اپنے بائیں بازو کو اٹھاتے ہوئے ہاتھ گردن تک لائیں ۔اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی کہنی کان سے تھوڑی اوپر ہو ۔اس کے لیے آپ کسی کی مدد بھی لے سکتے ہیں ۔
3اس ورزش میںدونوں بازوں کو باری باری اٹھائیں۔
دن میں 10سے15مرتبہ اسے کریں۔یہ گردن کے درد کے لیے بہت مفید ہے ۔
ورزش نمبر 3

کندھوں کے لیے
1:دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھائیں اور ہاتھوں کی مٹھیاں بند کر لیں ۔
2:اب بند ہاتھوں کو گول گول گھمائیں۔یہ ورزش دن میں10مرتبہ دہرائیں۔
ورزش نمبر4
1:زمین پر بٹر فلائی پوزیشن میںبیٹھ جائیں اور اپنے ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھیںاس دوران پائوں کے تلوے آپس میں جڑے ہوئے ہوں ۔ گھٹنوں کے نیچے تکیہ یا کوئی اور سہارا رکھ لیں ۔
2:اب ہاتھوں کی مدد سے ٹانگوں کو نیچے کی طرف ہلکا دبائیں ۔
ورزش نمبر 5
پرسکون حالت میں سیدھی لیٹ جائیںاور اپنے ہاتھوں کو کانوں کے برابر رکھیں ۔اب دونوں گھٹنوں کو موڑتے ہوئے آہستہ آہستہ اوپر لائیں کچھ دیر روک کر دوبارہ ٹانگیں سیدھی کر لیں۔یہ ورزش دن میں 5سے 10دفعہ دہرائیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

المیوں کا المیہ

Read Next

پرسنل ہائی جین‘ اشد ضروری صحت کی دیوی‘ کیسے ہو راضی

Most Popular