بے وقت کی بھوک کیوں
بے وقت کھاتے رہنے کی ایک وجہ جسمانی اورذہنی سرگرمیوں کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ رات کے وقت جب ہم پرسکون ماحول میں ہوتے ہیں تو کھانے پینے کی طلب زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس کی دیگر وجوہات میں ہارمونز کی سطح میں تبدیلی، جذبات میں اتار چڑھائو ، نیند کی کمی، خوراک میں کچھ غذائی اجزاء کی کمی، خون میں شوگر لیول کا کم ہو جانا، کھانے کی دل للچانے والی خوشبو اور آنکھوں کو لبھاتی اس کی رنگت اوراس کے پیش کرنے کے انداز ہیں۔
