پالتو کتوں کے لئے ضروری ویکسینز

 پالتو کتوں کے لئے ضروری ویکسینز

بیماریوں سے بچاؤ کے لئے کتوں کو لگائی جانے والی ویکسینزمیں سے کچھ  یہ ہیں

(CPV)سی پی وی

سی پی وی ایک متعدی مرض ہے جوزیادہ تردو سے چھ ماہ تک کےان بچوں کومتاثرکرتا ہے جن کی ویکسی نیشن نہ ہوئی ہو۔ یہ متاثرہ جانوروں کی گندگی سے رابطے کی صورت میں پھیلتا ہے۔اس سے بچاؤ کے لئے  چھ سےآٹھ ہفتے کی عمرمیں سی پی وی ویکسین لگوائی جاتی ہے۔

(DHPPI) ڈی ایچ پی پی آئی

یہ ویکیسن سی پی وی، ہیپاٹائٹس، انفلوئنزا اور ڈسٹمپرنامی مرض سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے جس میں مریض کو بخاراورنظام تنفس کی سوزش کا سامنا ہوتا ہے۔اس کی پہلی خوراک 9 سے 11 ہفتےاور دوسری 12 سے 14ہفتے کی عمرمیں لگائی جاتی ہے۔

(KC+LR+Corona)کے سی، ایل آراورکورونا

 یہ کھانسی، لیپٹوسپائروسس(وائرل انفیکشن جوجگراورگردوں کے علاوہ دماغ کی جھلی کو نقصان پہنچا سکتا ہے)، ریبیزاورکورونا سے بچاؤ میں مفید ہے۔ اس کی پہلی خوراک 15 سے 17 ہفتے جبکہ دوسری 18 سے 20 ہفتے کی عمرمیں لگائی جاتی ہے۔

ڈی ورمنگ

 ڈی ورمنگ یعنی کیڑوں کو مارنے والی اس ویکسین کی پہلی خوراک 6 سے8 ہفتے، دوسری 10 سے 12 ہفتے جبکہ تیسری 22 سے 24  ہفتے کی عمرمیں لگائی جاتی ہے۔ یہ کورس مکمل کرنے کے بعد تین تین ماہ کے وقفےسے یہ ویکسین لگواتے رہیں۔

Dog vaccination, deworming, KC+LR+Corona, DHPPI, CPV

Read Previous

  جلی ہوئی جلداورٹوتھ پیسٹ

Read Next

بون بینک بیلنس کیسے بڑھائیں

Leave a Reply

Most Popular