Vinkmag ad

الرجی ‘انفیکشن اور فلومیں فرق

الرجی ‘انفیکشن اور فلومیں فرق

ڈاکٹر حسن اقبال‘ای این ٹی سپیشلسٹ‘ نشتر میڈیکل کالج ملتان

الرجی اور فلو

کچھ لوگ ناک کی الرجی اور فلو کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ناک کی الرجی مسلسل رہتی ہے جبکہ فلو ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ فلو میں وائرس کی وجہ سے ناک اور گلے میں سوزش ہوتی ہے۔ فلو ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کے علاوہ وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس لیے یہ احتیاط کرنی چاہیے کہ دوسرے لوگ اس سے محفوظ رہیں۔ آپریشن کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب الرجی کی وجہ سے ناک میں پولپ بن جائے ۔پولپ ناک میں بننے والا دانہ ہے جو پھیل کر انگور کے دانے جتنا بڑا ہو جاتا ہے اور ناک بند ہونے کا سبب بنتا ہے۔

الرجی اور انفیکشن

انفیکشن جاندار چیزوں مثلاً وائرس، بیکٹیریااور فنگس وغیرہ کے جسم میں داخل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ الرجی بے جان چیزوں سے ہوتی ہے۔ یہ کھانے پینے کی چیزوں، رنگ، چمڑے، دھات‘ سیمنٹ، گرد، دھوئیں اورپلاسٹک سمیت کسی بھی چیزسے ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات یہ زندہ چیزوں سے بھی ہوجاتی ہے لیکن اس کی شرح بہت ہی کم ہے، اس لئے ان کا تذکرہ نہیں کیا جاتا۔

Allergy, infection, flu , what is the difference

Vinkmag ad

Read Previous

ناخن سے دوستی

Read Next

اعضاء اور الرجی

Leave a Reply

Most Popular