Vinkmag ad

ذیابیطس کے مریض پاؤں کی دیکھ بھال کیسے کریں

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے پاؤں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کچھ ٹِپس یہ ہیں:

٭روزانہ نیم گرم پانی سے پاؤں دھوئیں۔

٭پاؤں کو اچھی طرح خشک کریں۔ اس حوالے سے انگوٹھوں اور انگلیوں کے درمیان کی جگہوں پر خاص توجہ دیں۔

٭پاؤں پر لوشن لگائیں مگر اسے انگلیوں اور انگوٹھے کے درمیان نہ لگائیں۔

٭روزانہ کی بنیاد پر پاؤں کا معائنہ کریں کہ ان میں سرخی، چھالے، جلد میں سختی یا کوئی دوسرا مسئلہ تو نہیں۔ اگر آپ خود صحیح طور پرجانچ نہ کر پائیں تو کسی دوسرے کی مدد لیں۔

٭اپنے معالج سے ناخنوں کو ٹھیک طرح سے کاٹنے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

٭ہمیشہ صاف ستھری اورسوتی جرابوں کا استعمال کریں۔

٭ہمیشہ ان جوتوں کا استعمال کیجئے جو بالکل آپ کے ناپ کے ہوں۔

٭گھر کے اندر یا باہر ننگے پاؤں نہ چلیں۔

٭جوتے پہننے سے پہلے ہمیشہ اس بات کا اطمینان کر لیں کہ اس کے اندر کوئی تیز دھار چیز، کیل یا کنکر تو موجود نہیں‘ ورنہ پاؤں کو نقصان ہوسکتا ہے۔

Diabetes foot care guidelines, How to Care for Your Feet When You Have Diabetes, skin care, diabetes, health, shifa news, sugar k mareez paon ka khayal kaisay rakhein

Vinkmag ad

Read Previous

اپنے جوڑ مضبوط بنائیں

Read Next

ڈرائی فروٹس‘ وزن بڑھائیں

Leave a Reply

Most Popular