Vinkmag ad

ڈرائی فروٹس‘ وزن بڑھائیں

٭ بعض جگہوں پر ڈرائی فروٹس کے بہت زیادہ فوائد پڑھنے کو ملتے ہیں تو کہیں کہا جاتا ہے کہ ان سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ بحیثیت ماہرِ غذائیات مجھے بتائیے کہ ان کا استعمال کس حد تک فائدہ مند ہے اور کس سطح پر ان سے احتیاط کرناہوتی ہے۔ یہ بھی بتائیے گا کہ کیا بلڈپریشر کے مریض ان کا استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
(محمد رؤف، راولپنڈی)

٭٭ گری دار میوے صحت بخش خوراک کا ایک اہم جزو ہیں۔ ان میں پوٹاشیم، میگنیشیم، فائبر اور صحت بخش فیٹس کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ ان کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے، تاہم وہ پروسیسڈ یا نمک لگے میوہ جات کھانے سے گریز کریں۔ یہ بھی بتاتی چلوں کہ ایک اونس (یعنی2 کھانے کے چمچ) خشک پھلوں میں 150سے200 کیلوریز پائی جاتی ہیں لہٰذا ہم انہیں زیادہ کیلوریز والی غذاء کہہ سکتے ہیں۔ ان کا زیادہ استعمال موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے‘ تاہم انہیں محدود مقدار میں کھانا صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس کے مریض پاؤں کی دیکھ بھال کیسے کریں

Read Next

جذباتی اور جارحانہ روئیے کسی مسئلے کا حل نہیں : ثمینہ احمد

Leave a Reply

Most Popular