Vinkmag ad

امریکہ میں نرسوں اور طبی عملے کی بہت مانگ ہے، سربراہ امریکی وفد

پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ فلپس راموس نے کہا ہے کہ امریکہ میں نرسوں اور طبی عملے کی بہت مانگ ہے۔ پاکستان ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔

فریقین نے امریکہ میں نرسوں کی ملازمت کو آسان بنانے کے لیے ایم او یو پر بھی اتفاق کیا۔

ڈاکٹر بھرتھ نے کہا کہ دیگر ممالک میں نرسوں کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کے پیش نظر پاکستان میں زیادہ تعداد میں نرسنگ کالجز کو رجسٹر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں بحرین کے تعاون سے ایک نرسنگ یونیورسٹی تکمیل کے قریب ہے۔

فلپ راموس نے صحت کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ کے روابط کا بطور خاص ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات تاریخی، گہرے اور تعاون پر مبنی ہیں۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

کیا آپ جانتے ہیں دن میں عموماً کتنے بال جھڑتے ہیں؟

Read Next

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کر لیا گیا

Leave a Reply

Most Popular