Vinkmag ad

پاؤں پر سیاہ دھبے

میں یونیورسٹی کی طالبہ ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ بند جوتے اور سینڈل پہننے کی وجہ سے میرے پاو¿ں پرکالے دھبے بن گئے ہیں۔ میں جوتے بدل بدل کر استعمال کرتی ہوں تاکہ پچھلے جوتے کی وجہ سے بننے والے دھبے باقی نہ رہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میں نے پاوں پر سکرب بھی کیا لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟
(فائزہ خان، لالہ موسیٰ)

     آپ نے اپنے پاو¿ں پر موجود دھبوں کی رنگت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیںکیں‘ اس لئے ادھوری معلومات کی بنیاد پریقین سے کچھ کہنا مشکل ہوگا۔ایسے میںفرض کر لیتا ہوں کہ دھبے بھورے رنگ کے تھے جو اب کالے ہورہے ہیں۔ آپ ان کا تعلق جوتوں کے ساتھ بتا رہی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ آپ کے پاو¿ں اور انگلیوں کی اوپر والی سطح پر ہوں گے‘ اس لئے کہ جوتے سے ہونے والی رگڑ کا تعلق پاو¿ں کی اوپر کی سطح اور انگلیوں کے اوپر والے جوڑوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان افراد میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے جن کے جوڑ نمایاں ہوتے ہیں یا ان میں تھوڑا سا ٹیڑھا پن پایا جاتا ہے ۔

ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ جوتے بنانے والی کمپنیاں جوتوں کی تیاری میں پاﺅں کی ساخت اور اسے آرام پہنچانے سے زیادہ اس بات میں دلچسپی رکھتی ہیں کہ پاﺅں دیکھنے میں خوبصورت لگیں۔ جوتے چونکہ پاو¿ں کی شکل کے مطابق نہیں ہوتے‘ اس لئے پاﺅں پھول جاتے ہیں اور جلدبھی رگڑ کھاتی ہے ۔باربار جوتے تبدیل کرنا بھی اس کا حل نہیں ‘ اس لئے کہ آپ جتنے زیادہ جوتے تبدیل کریں گی‘ آپ کے پاﺅں پر اتنے ہی زیادہ دھبے بنیں گے۔ اس کے برعکس ایک ہی طرح کا جوتاباربار استعمال کرنے سے آپ کے پاو¿ں پر موجود دھبوں میں اضافہ تو نہیں ہوگا لیکن پرانے دھبے پہلے سے زیادہ کالے اور پکے ہوجائیں گے اور انہیں دور کرنے کے لئے زیادہ محنت کرنا پڑے گی ۔ اس لئے مندرجہ بالا دونوں حکمت عملیاں اختیار کرنا درست نہیں۔

اس کا بہترین حل یہ ہے کہ ہر جوتے اور سینڈل کے ساتھ کاٹن کے موزے پہنے جائیں اور اپنے جوتوں کو زیادہ آرام دہ بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ یہ آپ کے پاو¿ں کو نہ تو کاٹیں اور نہ ہی رگڑ کھائیں ۔ موزے آپ کے پاو¿ں کی جلد کو دھوپ کے مضراثرات سے بچانے کے علاوہ کالے دھبوں سے بھی محفوظ رکھیں گے ۔

موزے موسم کے مطابق پتلے یا موٹے ہوسکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ وہ کاٹن کے ہوں اور روزانہ تبدیل کئے جائیں۔ مزیدبرآں انہیں روزانہ صابن یاواشنگ پاﺅڈر سے دھونے کی بجائے سادہ پانی سے دھولیا کریں‘ اس لئے کہ صابن یا پاﺅڈر کپڑے کے اندر رہ جاتا ہے اور پسینے کے ساتھ باہر نکل کر پاو¿ں کے دھبوں میں اضافہ کرتا ہے۔
(پروفیسر احسن حمید‘ ماہر امراض جلد‘ شفاانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد)

Vinkmag ad

Read Previous

مسائل بھیجئے‘ماہرنفسیات سے جوابات پائیے

Read Next

اپنی صحت کی ذمہ داری خود لیں

Most Popular