Vinkmag ad

روزانہ کتنا پانی پئیں

روزانہ کتنا پانی پئیں

کہا جاتا ہے کہ ہمیں روزانہ آٹھ گلاس پانی ضرورپینا چاہئے۔ کچھ لوگ 10 اور کچھ 12گلاس پانی پینا بھی تجویز کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ معاملے کو دیکھنے کی یہ نظرہی درست نہیں۔ ہر شخص کا جسم ‘ماحول اور حالات مختلف ہوتے ہیں لہٰذا اس کے لئے پانی کی ضرورت بھی مختلف ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک شخص کی ملازمت ایسی ہے جس میں اسے سارادن ائیرکنڈیشن کمرے میں بیٹھ کر کام کرنا ہوتا ہے۔ اس کی پانی کی ضرورت اس مزدور سے بالکل مختلف ہو گی جو شدید گرمی میں سڑک پر پتھرتوڑ رہا ہے۔ ایسے میں روزانہ کتناپانی پینے کی ضرورت ہے یہ ہماراجسم ہمیں خود بتاتا ہے۔ ہمیں اسی کی بات سننی چاہئے۔

پیاس کے علاوہ جسم کے لئے درکار پانی کی ضرورت جاننے کا دوسرا پیمانہ پیشاب کی رنگت ہے۔ اگرجسم میں پانی مناسب مقدار میں ہوتو اس کی رنگت صاف ہوتی ہے۔ اگروہ تبدیل ہوجائے تو اس کامطلب یہ ہے کہ جسم میں پانی کی کمی واقع ہو گئی ہے ۔

بعض اوقات ہمیں پیاس تو نہیں لگی ہوتی لیکن اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ دیر بعد لگ سکتی ہے۔ ایسے میں عقلمندی کا تقاضایہ ہے کہ پہلے سے پانی پی لیا جائے یا اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھ لی جائے ۔

water, daily need, dehydration

Vinkmag ad

Read Previous

معاملے دل کے

Read Next

کام والی کی کام یاب بیٹی

Leave a Reply

Most Popular