Vinkmag ad

سردیوں کے مسائل علاج باورچی خانے میں ہی موجود

سردیوں کے موسم میں لوگوں کو صحت کے جن مسائل کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ان میں سے ایک کھانسی بھی ہے ۔ یہ بے چینی اور پریشانی کا باعث بننے کے علاوہ سینے میں درد کا بھی موجب بنتی ہے ۔ مشہور مقولہ ہے کہ صحت کے مسائل سے نپٹنے کا سب سے پہلا مرحلہ ’’پرہیز‘‘ہے جس کے بعد ’’علاج بالغذا ء‘‘ اور آخر میں ’’علاج بالدوا‘‘ کی باری آتی ہے ۔ اگر ہم کھانسی کی بات کریں تو باورچی خانے میں عام استعمال ہونے والی اشیاء سے بھی اس کے علاج میں نمایاں مدد ملتی ہے ۔ تاہم واضح رہے کہ کھانسی کچھ بڑی بیماریوں کی ایک اہم علامت بھی ہے لہٰذا یہ چند ہفتوں تک برقرار رہے اور جانے کانام نہ لے تو پھر گھریلو نسخوں پر انحصار کرنے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے معالج سے باقاعدہ چیک اَپ کرانا چاہئے تاکہ مرض کی بروقت تشخیص ہو جائے جس کے بعد فوری علاج شروع کیا جا سکے۔

٭کھانے کے دو چمچ لیموں کا جوس ایک چمچ شہد میں ملائیں اور اس میں چٹکی بھر کالی مرچ ڈال دیں۔ دن میں ایک یا دو دفعہ اس کے استعمال سے افاقہ ہوتا ہے۔

٭ایک کپ شہد میں رات بھر کے لئے پانچ یا چھ لونگ ڈبو کر رکھ دیں۔ صبح کے وقت اس میں سے لونگ نکال دیں اورایک چائے کا چمچ شہد لے لیں۔گلے کی سوزش اور اس میں درد کی صورت میں یہ اکسیر ہے۔
٭٭منقیٰ(Raisins)کے پانچ سے چھ دانوں اور کھانے کے ایک چمچ لیموں کے جوس کو آپس میں ملا کر کچل لیں ۔ اسے دن میں ایک بار لے لینامفید ہے ۔

٭ چائے کے آدھے چمچ برابرپسی ہوئی ادرک کو اتنے پانی میں ملائیں جس سے ایک کپ چائے بن جائے ۔ گلے کی خرابی اور کھانسی کے لئے اس کی چائے پینافائدہ دیتا ہے۔

٭چٹکی بھر لونگ اور دارچینی کے سفوف کو باہم ملائیں اور اس آمیزے کو پانی میں ڈال کر چائے بنائیں۔ دن میں دو بار یہ چائے پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
٭ بابوبہ (Chamomile) ایک جڑی بْوٹی ہے جس کے استعمال سے گلے کی سوزش اور کھانسی میں آرام آتاہے۔ گلے میں بلغم اور ناک کی سوزش میں بھی یہ مفید ہے۔

٭پودنیہ، دافع بلغم ہے اور سانس کے نظام سے متعلق اعضاء (نالیوں اور پھیپھڑوں) کو سکون دیتا ہے۔ اس کی چائے بنائیں اور اس میں شہد ڈال کر پئیں۔
٭سرخ توتک(Rosehip) وٹامن سی سے بھرپور ہے جسے عہد قدیم سے گلے کو سکون دینے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
٭زوفا( Hyssop)پودینے کی نسل کا ایک پودا ہے۔ اس کا عرق دن میں تین دفعہ پینا شدید کھانسی میں فوری آرام دیتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رسولی کیا ہے

Read Next

دودھ کی بنی اشیاء کی کیلوریز جانئے

Leave a Reply

Most Popular