Vinkmag ad

دودھ کی بنی اشیاء کی کیلوریز جانئے

دودھ ایسی مفید غذا ہے جس کی ضرورت بچے سے لے کر بڑے اور بوڑھے تک، ہر ایک کو ہوتی ہے ۔اس میں تین بنیادی اجزاء پروٹین،فاسفورس اور کیلشیم پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسی لیے دودھ کو نہ صرف پیا جاتا ہے بلکہ اسے کھانے پینے کی مختلف اشیاء بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ زیرنظر کالم میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ دودھ سے بنی کس چیز میں کتنی کیلوریزموجودہوتی ہیں۔ انہیں دیکھ کر آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کو کوئی چیز کتنی مقدار میں کھانی چاہئے اور اس میں موجود کیلوریز کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو کتنی دوڑ ‘ واک یا ورزش کی ضرورت ہے ۔

دودھ: اس کے ایک کپ میں تقریباً149کیلوریزہو تی ہیں۔اگر اس میں چینی شامل کی جائے تو اس تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔
کریم:کریم کے ایک چائے کے چمچ (15گرام)میں تقریباً 36 کیلوریز ہوتی ہیں۔

چیز(100گرام): چیزمیں تقریباً402کیلوریز پائی جاتی ہیں۔سینڈوج،انڈہ،یاڈبل روٹی کے ساتھ استعمال کرنے سے اس کی تعداد بڑھ جائے گی۔

مکھن(100گرام): اس میں تقریباً717کیلوریز ہوتی ہیں ۔
لسی: لسی کے ایک گلاس میں تقریباً158کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
دہی(100گرام): اس میںتقریباً59کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔کچھ لوگ اس کو چینی کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں جس سے کیلوریز کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔
کھیر: یہ ایک مقبول میٹھا ہے جو دودھ سے بنایا جاتا ہے ۔گھر کی بنی ہوئی کھیرکے ایک پیالے میں تقریباً281کیلوریزہوتی ہیں۔ آئس کریم: آئس کریم کے ایک اوسطً سائز کے کپ میں تقریباً 274 کیلوریز ہوتی ہیں۔اس کی مختلف اقسام ہیں جن میں کیلوریز کی مقدار بھی مختلف ہوتی ہے ۔مثلاًچاکلیٹ آئس کریم میںزیادہ کیلوریز ہوتی ہیں لہٰذا اسے کھاتے ہوئے خاص احتیاط کریں۔

پڈنگ: یہ میٹھا بچوں اوربڑوں‘ سبھی میں مقبول ہے ۔ اس کے ایک کپ میں تقریباً290 کیلوریز ہوتی ہیں۔
کسٹر ڈ: ایک کپ کسٹرڈ میں296کیلوریز ہوتی ہیں۔

کھویا(100گرام): مختلف اقسام کے میٹھوں میں استعمال کئے جانے والے کھوئے میں تقریباً371کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
نوٹ: ایک شخص کو دن میں کتنی کیلوریز درکار ہوتی ہیں‘ اس کا انحصار اس کے متحرک یا غیر متحرک طرز زندگی پر ہے۔ اگر آپ متحرک زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کیلوریز درکار ہوں گی جبکہ کم متحرک شخص کے لئے کیلوریز بھی کم چاہئیں ہوں گی۔ اپنی مطلوبہ کیلوریز کے لئے آپ کسی ماہر غذائیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000سے 2500کیلوریز‘جبکہ ایک عام خاتون کو1500سے2000کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیلوریز کی یہ ضرورت آپ کے وزن اور عمر پر بھی منحصر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سردیوں کے مسائل علاج باورچی خانے میں ہی موجود

Read Next

بڑی آنت کا سرطان

Leave a Reply

Most Popular