Vinkmag ad

کورونا کی بدلتی شکلیں

کورونا کی بدلتی شکلیں

چین کے صوبے ووہان سے شروع ہونےوالے کوروناوائرس نے گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں کئی شکلیں تبدیل کی ہیں۔ ان کا مختصراً تعارف یہ ہے

(Beta)بِیٹا

٭یہ وائرس کی سب سے پرانی بدلی ہوئی قسم ہےجس کی تشخیص مئی 2020ء میں جنوبی افریقہ میں ہوئی۔

٭امریکن ڈیزیز کنٹرول سنٹر کے مطابق یہ ایلفا ویری اینٹ جیسی چندخصوصیات رکھتا ہے۔

(Alpha)الفا

٭اس کی پہلی دفعہ تشخیص ستمبر 2020ء میں برطانیہ میں ہوئی۔

٭یہ کورونا کی پہلی لہروں کے مقابلے 50 فی صد زیادہ پھیلنے والا وائرس ہے۔

٭یہ برطانیہ میں جنوری 2021ء میں ہونے والے ملک گیرلاک ڈاؤن کا سبب بنا۔ تاہم اب وہاں ڈیلٹا ویری اینٹ زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

(Kappa)کاپا

٭اس کی بھی پہلی دفعہ تشخیص انڈیا میں ہوئی۔

٭یہ بھی تیزی سے پھیلنے والا اور ممکنہ طور پر مہلک ہےتاہم ڈیلٹا جتنا خطرناک نہیں ہے۔

٭آسٹریلیا کے جنوب مشرق میں واقع شہر وکٹوریا میں یہ متعدد کیسزکی وجہ بنا ۔

(Delta)ڈیلٹا

٭کورونا کی اس بدلی ہوئی شکل کی پہلی مرتبہ تشخیص اکتوبر 2020ء میں انڈیا میں ہوئی۔ اب تک یہ تقریباً80ممالک میں پھیل چکا ہے۔

٭عالمی ادرہ صحت کی جانب سے اسے دیگر تمام شکلوں سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ اس کا تیزی سے پھیلنا،نئی نئی شکلیں اختیار کرنا اوراس پر قابو کے اقدامات اور بچاؤ کی تدابیر کاکم موثر ہونا ہے۔

٭یہ برطانوی ویری اینٹ سے بھی50فی صد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے یہ برطانیہ اور انڈیا میں کافی عام ہے۔

گاما (Gamma)

٭اس کی تشخیص نومبر2020ء میں برازیل سےجاپان آنے والےمسافروں میں ہوئی ۔

٭میناؤس برازیل میں اس کے باعث کیسز کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

Corona variants, first diagnosis, alpha, beta, gamma, delta, kappa

Vinkmag ad

Read Previous

بلیک فنگس

Read Next

خون کی بیماری، سکل سیل انیمیا

Leave a Reply

Most Popular