Vinkmag ad

منہ کی صحت کا دیگر امراض سے تعلق

منہ کی صحت کا دیگرامراض سے تعلق

منہ ہمارے جسم کا وہ دروازہ ہے جس سے گزرکرکھانے پینے کی تمام اشیاء جسم میں پہنچتی ہیں۔ اس لئےعمومی صحت کا منہ کی صحت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ بعض اوقات بیماری کی پہلی علامت ہمارے منہ میں ہی ظاہرہوتی ہے۔ منہ میں پلاک کےعلاوہ بہت سے بیکٹیریا بھی ہوتے ہیں جودانتوں اورمسوڑھوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ منہ میں موجود لعاب ان سے تخفظ دینے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح جب مسوڑھے صحت مند ہوتے ہیں توبیکٹیریا خون میں شامل نہیں ہوسکتے لیکن جب وہ متاثر ہوتے ہیں تو جراثیم ان کے ذریعے خون میں شامل ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں وہ دانتوں اورمسوڑھوں کے علاوہ دیگر جسمانی اعضاء کو بھی متاثرکرسکتے ہیں۔

اگر منہ کی صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو صحت کے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہ یہ ہیں

٭ مسوڑھوں کی بیماری کا تعلق وقت سے پہلے بچے کی پیدائش کے ساتھ بھی ہے۔ اس لیے حمل سے پہلے اوراس کے دوران منہ کی صحت پرتوجہ دیں۔

٭دانتوں کے انفیکشن اورخون میں شوگرکی بڑھی ہوئی مقدارکا گہرا تعلق ہے۔ منہ کا انفیکشن ذیابیطس کواورشوگر کی زیادتی منہ کے انفیکشن کو بڑھا سکتی ہے۔ اس لئے ذیابیطس کے مریض منہ کی صحت سے متعلق خصوصی احتیاط کریں۔

٭ایڈز کے مریضوں میں منہ کے مسائل السراورمنہ خشک ہوجانا بہت عام ہیں۔ ان کی زبان پرسفید دھبے اورغیرمعمولی زخم بھی بن سکتے ہیں۔

آپ کیا کر سکتے ہیں

٭اچھے اورصحت مند دانتوں اورمسوڑھوں کے لئے ناشتے کے بعد اوررات کو سونے سے پہلے دومنٹ تک برش کریں۔ دانتوں کوزیادہ رگڑکریا زورسے برش کرنے کے بجائے انہیں ہلکے ہاتھوں سے برش کریں اوربرش کو دائروں میں حرکت دیں۔ 30 سیکنڈ بیرونی اوپروالے دانت، 30 سیکنڈ بیرونی نیچے والے دانت، پھر30 سیکنڈ اندر والے دانت اور 30 سیکنڈ زبان کو برش کریں۔

٭فلاس سے بھی دانت صاف کریں۔

٭ دانت صاف کرتے وقت 90 فی صد دانتوں پرجبکہ 10 فی صد مسوڑھوں پربرش کریں۔ زیادہ ترجراثیم دانتوں اورمسوڑھوں کے جوڑپرہوتے ہیں۔ دانتوں میں کیڑا، مسوڑھوں کی سوجن یا ان سے خون آنے جیسے مسائل کا سامنا اسی جگہ کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سےہوتا ہے۔

٭ دانتوں پرموجود خوراک کے ذرات یا بیکٹیریا کو تھوک کچھ ہی منٹوں میں صاف کردیتی ہے۔ تاہم بریسز لگے دانتوں پرایسا نہیں ہوتا۔ اس لئے ان کی صفائی کے لئے صرف برش نا کافی ہے۔ مختلف سائزکے چھوٹے برش بازار میں انٹرڈینٹل برش کے نام سے دستیاب ہیں جنہیں ہرکھانے کے بعد بریسز کے درمیان کی صفائی کے لئے استعمال کرنا ضروری ہے۔

٭ دانت صاف کرنے کے لئے میڈیم دندانوں والا برش استعمال کریں اور ٹوتھ برش ہر تین ماہ بعد تبدیل کریں۔

٭ کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ جس میں فلورائیڈ ہو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب منہ کے مسائل کے مطابق ڈینٹسٹ کے مشورے سے کیا جا سکتا ہے۔ پیسٹ کے اندر موجوداجزاء مختلف بیماریوں مثلاً مسوڑھوں سے خون آنا یا دانتوں کا حساس ہونا وغیرہ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

٭منہ کے اندر کسی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں ڈاکٹرسے رابطہ کریں۔

٭ مسوڑھوں سے خون آنے کی صورت میں ڈاکٹری معائنہ ضروری ہے‘ اس لئے کہ یہ مسوڑھوں کی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے۔

Link between dental health and other diseases, tips for maintaining good oral health, oral health and diseases

Vinkmag ad

Read Previous

پیٹ کی گُڑ گُڑ کو کیسے ختم کریں

Read Next

دل کی پیدائشی بیماریاں

Leave a Reply

Most Popular