Vinkmag ad

ماہواری کے آغاز میں پیش آنے والے عام مسائل

ماہواری کے آغاز میں تقریباً ہر لڑکی کچھ نہ کچھ ڈسٹرب ہوتی ہے۔ یہ زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز اور معمول کی چیز ہے۔ تاہم بعض اوقات ماہواری کے آغاز میں پیش آنے والے عام مسائل کی وجہ سے بچیوں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر بچی کو پہلے سے آگاہ کر دیا جائے تو وہ زیادہ بہتر انداز میں اس مرحلے کو قبول کر سکتی ہے۔

حیض شروع ہونے کے بعد پیش آنے والے کچھ عام مسائل یہ ہیں۔

پیریڈز میں بے قاعدگی

ابتدا میں حیض کا بے قاعدہ ہونا زیادہ پریشان کن نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شروع میں اس نظام کو چلانے والے ہارمونز مکمل میچور نہیں ہوئے ہوتے۔ ان کے باقاعدہ ہونے میں چار سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس دوران اگر گائناکالوجسٹ ضروری سمجھیں تو بچیوں کو وٹامنز تجویز کیے جاتے ہیں۔ اگر وہ چھ ماہ کے بعد بھی باقاعدہ نہ ہوں تو ہارمونز کا علاج کروایا جاتا ہے۔

ماہواری میں بے قاعدگی کی دیگر وجوہات میں کھانے پینے کے مسائل، وزن کم ہونا یا بہت زیادہ ورزش کرنا شامل ہیں۔ پی سی او ایس کے باعث بھی ماہواری کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اندام نہانی میں بعض اوقات چھوٹی چھوٹی گلٹیاں بن جاتی ہیں جو خون کے اخراج میں مسائل پیدا کرتی ہیں۔

ماہواری میں درد

پیریڈز کے شروع میں بعض اوقات بہت زیادہ درد کی شکایت ہوتی ہے۔ ایسے میں بہت سی مائیں بچیوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جاتی ہیں۔ یہاں پہلے اس درد کی وجہ جاننے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ دیکھا جاتا ہے کہ انہیں اندرونی طور پر کوئی مسئلہ تو نہیں۔ ایسا ہو تو اس کا علاج کیا جاتا ہے ورنہ درد دور کرنے کی دوا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

15 سال کی عمرمیں بھی پیریڈز شروع نہ ہوں, اچانک بند ہو جائیں, باقاعدگی سے  پیریڈز ہوں اور پھر بے قاعدگی شروع ہو جائے تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔ شدید درد ہو، سات دن گزرنے کے باوجود خون خارج ہو، معمول سے زیادہ خون آئے اور ایام کے علاوہ بھی خون آئے تو بھی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

ماہواری میں درد، حیض سے جڑے عام مسائل-شفانیوز

مائیں کیا کریں

٭مائیں بیٹیوں کو پہلے سے اس تبدیلی سے متعلق تفصیلاً آگاہ کر دیں۔

٭کوئی پیچیدگی ہو اور ابتدائی طور پر آزمودہ روایتی طریقوں سے آرام نہ آئے تو ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

٭درد کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورے کے بغیر بچیوں کو پین کلر نہ دیں۔

٭چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی ماہواری میں بے قاعدگی برقرار رہے تو ڈاکٹر کو چیک کروائیں۔

٭پیریڈز کے دوران انفیکشن سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کریں۔

٭نیم گرم پانی سے نہانے، گرم پانی کی بوتل یا تھیلی کو پیٹ کے نچلے حصے پر رکھنے، پیڑو کا مساج کرنے کی مشورہ دیں۔

٭انہیں آرام کروائیں لیکن ہلکی پھلکی ورزش بھی کروائیں۔

٭ڈیری مصنوعات، کیفین، الکوحل اور ریفائنڈ شوگر کے حامل پروسیسڈ کھانوں سے پرہیز کریں۔ یخنی، ادرک، سبز پتوں والی سبزیاں، بروکلی اور مچھلی وغیرہ استعمال کروائیں۔

common menstrual problems, problems in the beginning of menses, common issues with periods, female reproductive health, shifa news, health, haiz mai dard, menses kam aana

Vinkmag ad

Read Previous

Cold Sores

Read Next

Anxiety

Leave a Reply

Most Popular