Vinkmag ad

کولیسٹرول 

کولیسٹرول

کولیسٹرول ایک سفید رنگ کا مومی مادہ ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد دینے سمیت دیگر اہم جسمانی افعال انجام دیتا ہے۔ اس لئے یہ ہمارے جسم میں ایک خاص مقدار میں موجود رہتا ہے۔ اگر اس کی سطح میں اضافہ ہو جائے تو فرد امراض قلب، دل کی شریانوں اورجگر کے مسائل کا شکارہوسکتا ہے۔

کولیسٹرول کا ٹیسٹ

انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار جانچنے کے لیے کئے جانے والے ٹیسٹ کو لپڈ پروفائل(lipid profile) کہا جاتا ہے۔اس میں ایل ڈی ایل یعنی برے کولیسٹرول اورایچ ڈی ایل یعنی اچھے کولیسٹرول کی جانچ کی جاتی ہے۔

دل، شوگر، کولیسٹرول، فالج اوربلڈپریشرکے مریض اوروہ لوگ یہ ٹیسٹ لازماً کروائیں جن کے خاندان میں امراض قلب یا ہائی کولیسٹرول کی بیماری ہو۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی کے عادی، موٹاپے کے شکار افراد اور وہ افراد یہ ٹیسٹ کروائیں جنہیں ہارٹ اٹیک ہوچکا ہو۔

ٹیسٹ کا طریقہ کار

یہ ٹیسٹ خون کے نمونے کے ذریعے کیا جاتاہے۔ اس کے لئے مریض نہا رمنہ یعنی خالی پیٹ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے۔ مریض کوچاہئےکہ ڈاکٹر کو اپنی کیس ہسٹری اور زیر استعمال ادویات سے آگا ہ کرے۔ اس ٹیسٹ کی سہولت تقریباً ہرلیبارٹری اورہسپتال میں میسرہوتی ہے۔

نتائج کیسے پڑھیں

کولیسٹرول کی مقدار کو ملی گرام(mg) فی ڈیسی لیٹر(dL) کی بنیاد پر پڑھا جاتا ہے۔اس کی مثبت مقداریں یہ ہیں۔

      عوامل                           موزوں مقدار

ایل ڈی ایل                            100 سے 130 ملی گرام/ڈیسی لیٹر
ایچ ڈی ایل                            40سے 60 ملی گرام/ڈیسی لیٹر
ٹرائی گلیسرائیڈ                      10 سے150ملی گرام/ڈیسی لیٹر

بڑھا ہوا کولیسٹرول کیسے کم کریں

٭بڑھا ہوا وزن کم کرنے کی کوشش کریں۔

٭مرغن،تیز مرچوں اور نمک والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔

٭سگریٹ نوشی سے مکمل اجتناب کریں۔

٭اپنی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔

٭ورزش کو معمول بنائیں۔ بزرگ افراد کے لئے اگرورزش کرنا ممکن نہ ہو تو چہل قدمی لازماً کریں۔

٭رات کا کھانا جلدی کھانے کی عادت کو اپنائیں۔

ہمارے ہاں ڈاکٹرکے تجویز کردہ ٹیسٹ نہ کروانے یا ان کو سنجیدگی سے نہ لینے کا رجحان عام ہے۔ اس سے مرض کی شدت میں رفتہ رفتہ اضافہ ہونے لگتا ہے۔ اس لئے اگرڈاکٹر کو لگے کہ آپ کا کولیسٹرول ٹیسٹ ہونا ضروری ہے تواسے نظرانداز مت کریں۔

lipis profile test, how to study lipid profile test, amount of good and bad cholesterol 

Vinkmag ad

Read Previous

حسین ناخن‘ ہاتھوں کا حسن

Read Next

Yearly eye examination can help identify problems

Leave a Reply

Most Popular