
ہوا میں موجود کیمیائی مادے پانچ قسم کے ہیں۔
یہ بنیادی طور پر ایک سیال مادہ ہے جو اُڑ کر ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے۔ یہ سانس کے ذریعے جسم میں جا کر سر درد، چکر آنے اور متلی کی کیفیات پیدا کرنے کے علاوہ جسم میں سستی بھی پیدا کرتا ہے۔
یہ ایک بے رنگ لیکن زہریلی گیس ہے جو پانی میں حل ہو جاتی ہے۔ فارمل ڈی ہائیڈ منہ اور گلے میں شدید سوزش پیداکرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ گلے اور پھیپھڑوں میں ورم بھی کرتا ہے ۔
ایک بے رنگ مائع ہے جو باآسانی بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ غنودگی ،سستی اورآنکھوں کی سوزش کا باعث بننے کے علاوہ دل کی دھڑکن میں ضرر رساں اضافہ کرتا ہے۔
یہ پٹرول کی طرح کا ایک آتش گیر سیال مائع ہے جس سے ملتا جلتا ایک مادہ کولتار میں بھی ہوتا ہے۔ یہ منہ اور گلے کی سوزش کا باعث بننے کے علاوہ سردرد اور غنودگی پیدا کرتا ہے۔ مزید براں یہ دل،جگر ،گردوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔
یہ تیز بو رکھنے والی ایک بے رنگ گیس ہے جو آنکھوں اور گلے کی سوزش کے علاوہ کھانسی کا سبب بھی بنتی ہے۔
air, chemical, xylene, ammonia, benzene