Vinkmag ad

صحت بخش پودے

صحت بخش پودے

درج ذیل پودے کیمیائی مادوں کو ختم کرکے ہواکو صحت بخش اور خوشگوار بناتے ہیں۔

بوسٹن فرن

اسے خوبصورتی کے لیے گھروں میں ایسی جگہ لگایا جاتا ہے جہاں سورج کی روشنی براہ راست نہ پڑے۔ یہ زیادہ تر چھتوں سے لٹکائے جانے والے گملوں میں لگایا جاتا ہے۔ یہ ہوا میں موجود ’فارمل ڈی ہائیڈ‘ اور ’زائیلین‘ جیسے مادوں کو ختم کرتا ہے۔

سپائڈر پلانٹ

سوسن کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اس پودے کے پتے پتلے اورلمبے ہوتے ہیں۔ یہ ’رِبن پلانٹ‘ اور ’ائیرپلین پلانٹ‘ وغیرہ جیسے کئی اور ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پودا 18 سے32 ڈگری سینٹی گریڈ پر بہتر طور پر نشونما پاتا ہے۔ یہ بھی ’فارمل ڈی ہائیڈ‘ اور ’زائیلین‘ سے ہوا کوپاک کرتا ہے۔

ڈیول آئی وی

یہ پودا ہمارے ہاں ’مَنی پلانٹ‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا سبب بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ جس گھر میں ہو‘ وہاں دولت اپنا گھر بنا لیتی ہے۔ لوگ خوبصورت پتوں اورجاذب نظر رنگ کی وجہ سے اسے اپنے گھروں، دفتروں، ہوٹلوں اور دکانوں میں شوق سے لگاتے ہیں۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ یہ فضاء میں پائی جانے والے کیمیکلز ’فارمل ڈی ہائیڈ‘ ، ’بینزین‘ اور ’زائیلین‘ کو ختم کرکے ہوا کوصاف کر تا ہے۔

پیس لِلی

یہ فضاء میں موجود پانچ کیمیائی مادوں کو ختم کرکے ہوا کو صاف کرتاہے۔ یہ ایک خوبصورت گھریلو پوداہے جسے کم مقدار میں سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ خوبصورت اورفائدہ مند ہے لیکن اس میں ایک خامی ہے اوروہ یہ کہ اس کے پتے زہریلے اثرات رکھتے ہیں۔ اس لیے اسے بچوں اور پالتو جانوروں کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے۔

گل دائودی

یہ بھی ہوا میں موجود پانچ کیمیائی مادوں کو ختم کر کے ہو ا کو صحت بخش بناتا ہے۔ اس کے پھول مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں۔ موزوں حالات میں اس کی نشونما بہت جلدہوتی ہے۔

قدرت ہم پر بہت مہربان ہے۔ اس نے ہمیں اپنے اردگرد بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا انتظام کر رکھا ہے۔ اب یہ ہم پر ہے کہ اس سے کیسے اور کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے گھروں میں ایسے پودے لگائیں جو نہ صرف ماحول کو خوبصورت بنائیں بلکہ ہمارے لئے صحت بخش بھی ہوں۔

healthy plants, remove chemicals from air, spider plant

Vinkmag ad

Read Previous

ہوا میں موجود کیمیائی مادے

Read Next

مچھلیوں میں کیمیکلز

Leave a Reply

Most Popular